تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش
ابھی الیکشن آنے والے ہیں ۔ہمارا براداری کو جوش عطافرمانے والا جذبہ ابھرے گا۔سوچاکیوں نہ اس بربادی کی مرتکب برادری کے چہرے سے نقاب اُٹھادوں ۔
میرے پیارے قارئین !!ہم بہت بھولے بھالے ہیں ۔آپ کی توجہ چاہوں گا۔بس چند منٹ آج کی اس تحریر کے لیے ضرور صرف کیجیے ۔میں پرامید ہوں فائدہ ہی ہوگا۔
قارئین:
ہم جہاں عقائد کے اعتبار سے ٹکڑوں میں بٹے ہیں وہیں ہم نے تقسیم سے تقسیم در کے ضابطے پر عمل کرتے ہوئے خود ہی انسانوں کی دنیا میں تقسیم کرتے چلے جارہے ہیں ۔اسی تقسیم کاری کی ایک صورت ،بٹ ،گجر ،ملک ،وڑائچ ۔۔کنبو ۔۔۔جتوئی ۔۔۔۔۔۔وٹو ۔مینگل ۔۔۔مغل ۔۔پلیجو۔۔میواتی ۔۔۔۔سواتی ۔۔چوہدری ۔۔بھٹو۔ملک ۔سردار ۔۔تھکیال ۔۔۔ڈمال ۔۔۔وغیرہ ہے۔جس پر ہم نازکرتے ہیں ۔جس پر ہم نے اپنی بہت سی معاشرتی و ملی ترجیحات کو ترتیب دے رکھا ہے ۔میرے محلہ میں میرے علاقہ میں اسکول اور ڈسپنسری کی حاجت ہے ۔میرے علاقہ میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے ۔جب بات ان مسائل کے حل کی آتی ہے میں آپ ہم سب سراپائے احتجاج ہوجاتے ہیں ۔لیکن یاد رکھیں مسائل کے حل کا طریقہ کار ہے اس طریقہ کار پر چلیں گے تو آپ کے بچے کو جاب بھی ملے گی ۔بہتری بھی آئی گی ۔صحت و تعلیم کی سہولیات بھی ملیں گیں ۔لیکن آپ کے ساتھ ہوا کیا۔ہوا یہ کہ ایک طرف تو آپ نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی تو دوسری جانب آپ کی آنکھوں پر برادری کی پٹی باندھ دی گئی ۔جس میں آپ نے جانتے بوجھتے ہوئے ۔بٹ برادری والے قابل اور دیانت دار ،اہل اور ہمدرد نمائندہ کو پس پشت ڈال کے اپنی شیخ برادری کے شیخ ہی کو منتخب کرتے ہیں ۔حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ شیخ صاحب انتہا کے بددیانت اور لہجہ کے سخت اور لڑائی جھگڑے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ۔اہلیت کا یہ عالم ہے کہ موصوف سے پاکستان کی بنیادی معلومات ہی کے متعلق پوچھ لیا جائے تو بغلیں جھانکتے ہیں ۔لیکن اس محلے اور علاقے کے شیخوں نے قسم کھارکھی ہے برادری کی ناک کا مسئلہ ہے ۔جیسابھی ہو۔اپنی برادری کا تو ہے۔
اب ذرا غور کیجیے !برادری والو!! جب شیخ صاحب منسٹر بنتے ہیں توآپ کو ملنے کے لیے پہلے کئی مرحلوں سے گزرنا پڑتاہے ۔پھر آپ ہی کے انتخاب کی بدولت اسمبلی میں پہنچنے والے مابدولت آپ کو مکوڑوں کی طرح دیکھتے ہیں ۔ان کے لیے آپ ماضی کا قصّہ دیکھائی دیتے ہیں ۔آپ نے انتخاب کے دوران اپنے بنیادی حقوق کو نہ دیکھا۔آپ نے فقط برادری ہی کو ترجیح دی ۔نتیجہ یہی نکلا کہ وہ بٹ صاحب جو آپ کے لیے بلاامتیاز ہمدردی بھی رکھتے تھے ۔قابلیت بھی رکھتے تھے ۔عزائم بھی اچھے تھے ۔لیکن آ پ جو طبی علاج کے لیے میلوں میل دور جارہے ہیں ۔آپ کے بچے کو معقول تعلیمی ماحول نہیں ملتا۔ٹرانسپورٹیشن کا بھی کوئی پرسانِ حال نہیں ۔علاقے میں بچے کا بے فارم ہی بنوانا پڑے تو دھکے ہی کھانے پڑتے ۔
یہ سب کیوں ہوا۔کچھ غور کیا۔جناب آپ نے اپنی برادری کے شیخ کو تو پروموٹ کیا لیکن اپنے حقوق کو برادری کی بھینٹ چڑھادیا۔اب آپ محرومی پر کف افسوس ہی مل سکتے ہیں ۔آپ برادری ضرور قائم کریں اس سے کوئی منع نہیں کرتا۔لیکن برادری کو بربادی نہ بنائیں ۔آئیے میں آپ کو کچھ حقائق سے آگاہ کردوں ۔یہاں صرف برادری کو صرف سیاست کے حوالے سی بیان کیاہے ورنہ اس کے اور بہت سے پہلو ہیں جس پر بات کی جاسکتی ہے ۔میں برادری کا صریح انکار نہیں کررہابلکہ آپ کو یہ بتاناچارہاہوں کہ برادری کا نظریہ جو آپ اور میں نے اپنایا ہے وہ کسی طور پر بھی درست نہیں ۔
اسلام نے اپنے ماننے والوں کو زندگی کی کسی شعبہ میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے غیروں کا محتاج نہیں رکھا۔ روح و جسم کی تمام ضرورتیں پوری کی ہیں۔ معاش و معاد کے تمام مسائل کا شافی حل بتا دیا ہے۔ ذہنوں میں اٹھنے والے وسوسوں اور دماغوں میں پیدا ہونے والی الجھنوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے۔ اب یہ امت پر منحصر ہے کہ وہ اس خزینہ علم و حکمت سے کہاں تک فیض یاب ہونے کی سنجیدہ کوشش کرتی ہے۔ البتہ ایک بات طے ہے کہ انسانیت کا مستقبل دین اسلام سے وابستہ ہے۔ تہذیب حاضر نے مادی ترقی کے عوض انسان سے جو کچھ لیا ہے اس سے انسان کو جو ذہنی انتشار، نفاق،کھچاؤ اور ظلم وستم اور سیاسی و اقتصادی غلامی نصیب ہوئی ہے وہ بڑی بھاری قیمت ہے جو انسان نے ادا کی ہے۔ نئی سائنسی ترقی سے مخلوق خدا کو جو فوائد و برکات حاصل ہو سکتی تھیں وہ کم اور اس کی مکمل تباہی کا جو سامان مہیا کر دیا گیا ہے اس کی ہلاکت آفرینی کا خوف زیادہ ہے۔
آئیے کتاب مبین سے اس برادری کی حقیقت جانتے ہیں ۔سورۃ حجرات میں اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا:
’’یٰاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ وَّ اُنْثٰی وَ جَعَلْنٰکُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَآءِلَ لِتَعَارَفُوْاط اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اﷲِ اَتْقٰکُمْ ط اِنَّ اﷲَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ.(الحجرات، 49 : 13)
’’اے لوگو! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا فرمایا اور ہم نے تمہیں (بڑی بڑی) قوموں اور قبیلوں میں (تقسیم)کیاتاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ بیشک اللہ کے نزدیک تم میں زیادہ با عزت وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیز گار ہو، بیشک اللہ خوب جاننے والا خوب خبر رکھنے والا ہے۔‘‘
اس آیت کریمہ میں ایک بڑی اور عالمگیر گمراہی کی اصلاح کی گئی ہے۔ جس سے دنیا میں ہمیشہ گمراہی پھیلی ہے اور جس سے ظلم و زیادتی کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں۔ یعنی نسلی، قومی، وطنی، لسانی اور رنگ کا تعصب۔ قدیم زمانے سے انسانوں نے انسانیت کو چھوڑ کر اپنے اردگرد کچھ دائرے کھینچے ہیں جن کے اندر بسنے والوں کو اس نے اپنا اور باہر والوں کو بیگانہ سمجھا ہے۔ یہ دائرے کسی عقلی یا اخلاقی بنیاد پر نہیں بلکہ اتفاقیہ پیدائش کی بنیاد پر کھینچے گئے ہیں۔ مثلا، ایک قبیلے یا خاندان میں پیدا ہونا۔ کسی خاص خطہ زمین پر پیدا ہونا، کوئی خاص زبان بولنا، کسی خاص رنگ و نسل سے متعلق ہونا وغیرہ۔ پھر ان بنیادوں پر اپنے اور غیر کی جو تمیز قائم کی گئی اگر اس میں صرف یہ ہوتا کہ اپنوں سے نسبتاً زیادہ محبت ہوتی، ان سے زیادہ ہمدردی ہوتی، ان سے زیادہ حسن سلوک کیا جاتا تو بات بری نہ تھی۔ مگر اس تمیز نے دوسروں سے نفرت، عداوت، تحقیرو تذلیل اور ظلم و ستم کی بدترین صورتیں اختیار کیں۔
ہم نے تمام انسانوں کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا۔ ان تمام قوموں اور نسلوں کی ابتداء صرف ایک آدم اور حواء سے ہوئی ہے۔ اس تمام سلسلہ میں کوئی بنیاد اس اونچ نیچ کے لئے نہیں جس میں لوگ متبلا ہیں۔ ایک خدا پیدا کرنے والا۔ ایک مادہ منویہ سے سب کی پیدائش، ایک طریقہ تخلیق کے ماتحت تمام انسان پیدا کئے گئے۔
اپنی اصل کے اعتبار سے ایک ہونے کے باوجود قوموں اور قبیلوں میں تقسیم ہو جانا فطری امر تھا۔ ظاہر ہے کہ پورے روئے زمین کے انسانوں کا ایک ہی خاندان یا ایک ہی علاقہ یا ایک جیسا رنگ یا ایک ہی زبان تو نہ ہوئی تھی۔ نسل بڑھنے کے ساتھ ناگزیر تھا کہ خاندان بڑھیں۔ مختلف علاقوں میں آباد ہوں۔ خاندانوں سے قومیں بنیں اور کسب معاش کے لئے مختلف پیشے اختیار کریں اور تمدن کی بنیاد رکھیں۔ ان فطری اختلافات کو تو ظاہر ہونا ہی تھا، اس میں کوئی خاندانی خرابی نہ تھی بلکہ ان سے قوموں میں اور انسانوں کے مختلف طبقات میں تعارف پیدا ہوا جو ناگزیر تھا۔ مگر اس فطری فرق و امتیاز کا ہر گز منشا یہ نہ تھا کہ اس امتیاز پر انسانوں میں اونچ نیچ، شریف کمین، برتر اور کمتر اور چھوٹے بڑے کے امتیازات قائم کئے جائیں۔ ایک نسل دوسری نسل پر اپنی فضیلت جتائے۔ ایک رنگ کے لوگ دوسرے رنگ کے لوگوں کی تحقیر کریں اور ایک قوم دوسری قوم پر اپنا تفوق جمائے اور انسانی حقوق میں ایک گروہ کو دوسرے پر ترجیح حاصل ہو۔ خالق نے مختلف اقوام اس لئے بنائیں کہ باہمی تعارف و تعاون ہو۔ ایک دوسرے سے محبت و مودت ہو اور لوگ ایک دوسرے کے معاون و مددگار ہوں۔
انھی میں سے ایک بات یہ ہے کہ کسی قوم اور برادری میں پیدا ہونا کسی کی بزرگی یا سعادت کی بنیاد نہیں۔ بزرگی و شرافت کی اصل بنیاد اخلاقی فضیلت ہے۔ کسی شخص کا کسی قوم میں پیدا ہونا اس کے لئے اتفاقی امر ہے۔ اس کا اپنا اس میں کوئی اختیار نہیں لہٰذا شرف بزرگی کا اصل سبب قوم و قبیلہ سے متعلق ہونا نہیں بلکہ اس کی ذاتی اخلاقی خوبیاں ہیں۔ جو شخص خدا سے زیادہ ڈرتا ہے، اس کے احکام کا پابند ہے، اس کی رضا کا متلاشی ہے، وہ عظیم ہے، شریف ہے، بزرگ ہے اور قابل تکریم و تعظیم ہے، اور جو شخص خدا کا باغی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گستاخ ہے وہ ذلیل ہے، نیچ ہے، حقیر ہے۔
حضور ﷺ نے ارشادفرمایا:’’’’ألحمد ﷲ الذی أذہب عنکم عیبۃ الجاہلیۃ و تکبرہا. بأباہا الناس رجلان برتقی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علی اﷲ وفاجر شقی ہین علی اﷲ، والناس بنو آدم و خلق اﷲ آدم من تراب.(سیوطی، الدر المنثور، 7 : 579)
’’شکر ہے اس خدا کا جس نے تم سی جاہلیت کا عیب اور غرور دور فرمایا، لوگو! تمام انسان صرف دو قسم کے ہیں۔ ایک نیک، پرہیزگار، اللہ کی نگاہ میں عزت والا۔ دوسرا فاجر بدبخت جو اللہ کی نگاہ میں ذلیل ہوتا ہے۔ تمام انسان آدم کی اولاد ہیں اور آدم کو اللہ نے مٹی سے بنایا۔‘‘
حجۃ الوادع کے موقع پر فرمایا :’’یٰا أیّہا الناس ان ربکم واحد لا فضل لعربی علی عجمی ولا لعجمی علی عربی ولا لأسود علی أحمر ولا لا حمر علی أسود إلا بالتقوی إن أکر مکم عند اﷲ أتقٰکم ألا ہل بلغت؟ قالوا بلی یا رسول اﷲ قال فلیبلغ الشاہد الغائب.‘‘(بیہقی، شعب الایمان، 4 : 289، الرقم : 5137)
’’لوگو! سن لو، تمہارا خدا ایک ہے کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر، کسی کالے کو سرخ اور کسی سرخ کو کالے پر تقوی کے سوا کوئی فضیلت نہیں۔ بے شک تم میں اللہ کے نزدیک معزز وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگار ہے۔سنو! کیا میں نے تمہیں بات پہنچا دی؟ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ! ہاں! فرمایا تو جو آدمی یہاں موجود ہے وہ ان لوگوں تک یہ بات پہنچا دے جو موجود نہیں۔‘‘
ایک حدیث میں ہے :’’إن اﷲ لا ینظر إلی صورکم وأموالکم ولکن ینظر إلی قلوبکم و أعما لکم.(ابن ماجہ ، السنن ،2 : 1388، الرقم : 4143)
بے شک اللہ تمہاری صورتیں اور تمہارے مال نہیں دیکھتا، بلکہ تمہارے دل اور تمہارے عمل دیکھتا ہے۔
یہ تعلیمات صرف الفاظ کی حد تک ہی محدود نہیں بلکہ اسلام نے ان کے مطابق اہل ایمان کی ایک عالمگیر برادری عملاً قائم کر کے دکھا دی ہے۔ جس میں رنگ، نسل، زبان، وطن اور قومیت کی کوئی تمیز نہیں۔ جس میں چھوت چھات اور تفریق و تعصب کا کوئی تصور موجود نہیں۔ جس میں شریک ہونے والے تمام انسان خواہ کسی قوم، نسل، وطن، رنگ اور زبان سے تعلق رکھنے والے ہوں، بالکل مساویانہ حقوق کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں اور ہوئے ہیں۔ اسلام کے مخالفین تک کو یہ تسلیم کرنا پڑا کہ انسانی مساوات اور وحدت کے اصولوں کو جس طرح کامیابی کے ساتھ مسلم معاشرے میں عملی صورت دی گئی ہے۔ اس کی کوئی نظیر دنیا کے کسی ملک، کسی دین اور کسی نظام میں کہیں نہیں پائی گئی۔ صرف اسلام ہی وہ دین ہے جس نے دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے مختلف قبیلوں اور قوموں کو ملا کر ایک امت بنا دیا ہے۔
محترم قارئین !قلم و قرطاس سے جہاد کرنے والوں کا یہ طریق رہاہے کہ جب جب انسان میں کوئی مضر خیال ،مضر نظریہ ،کوئی مضر فکر عام ہونے لگتاہے ۔تو اس کی اصلاح کے لیے الفاظ کے ذریعہ شعور کو بیدار کرنے کے لیے میدان عمل میں آتے ہیں ۔میں بھی سماج میں اسی روش کو عام ہوتا دیکھ رہاتھا چنانچہ آپ قارئین تک اپنا پیغام پہنچارہاہوں ۔ہر گز ذات پات کے وہ بندھن نہیں، جن میں مذکورہ بالا خرابیوں کی بھر مار ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلامی بھائی چارہ مضبوط کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہم دے رہے ہیں دعوتِ حق جو چاہے ہمارے ساتھ چلے
اہم بلاگز
ڈنڈا پیر
ایک شریف شہری کو پہلی مرتبہ گاؤں جانے کا اتفاق ہوا تو بے چارہ بہت پریشان ہوا کہ جس گلی میں بھی وہ داخل ہوتا اسی گلی کے آوارہ کتے اسے کاٹنے کو دوڑتے۔کبھی اس گلی تو کبھی اس گلی بھاگتے بھاگتے جب وہ تھک کر ہانپنے لگا تو اسے ایک فقیر صدا لگاتے ہوئے دکھائی دیا۔سادہ لوح شہری سیدھا اس فقیر کے پاس گیا کہ چلو اس کے ساتھ ساتھ چلتا ہوں جب اپنے دوست کے گھر پہنچ جائے گا تو اس فقیر کا شکریہ ادا کر دے گا۔ابھی تھوڑی دور ہی دونوں گئے ہوں گے کہ فقیر نے شہری سے پوچھا کہ بیٹا کیا ماجرا ہے میں تو گھر گھر صدا لگانے اور مانگنے والا ایک حقیر سا انسان ہوں،تم میرے ساتھ ساتھ کس مقصد کے لئے چل رہے ہو۔فقیر کی یہ بات سنتے ہی شہری کے دل میں حوصلہ پیدا ہوا کہ چلو اب بابا جی میری مدد ضرور کریں گے۔اس نے سارا ماجرا فقیر کو سنادیا۔فقیر تھوڑی دیر کے لئے خاموش ہوا اور پھر اس نے اپنے ہاتھ والا ڈنڈا شہری کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا کہ:
جاؤ بیٹا اب تمہیں گلی کے پالتو اور آوارہ کتے کچھ نہیں کہیں گے
اس کہانی لکھنے کے پیچھے کا مقصد کیا ہے امید ہے کہ اہل فکرودانش اور پاکستانی سیاست کو سمجھنے والے ضرور سمجھ چکے ہوں گے کہ پاکستانی نظام کو چلانے کے لئے کس چیز کی ضرورت ہے۔کیونکہ پنجابی میں کہا جاتا ہے کہ’’وگڑیاں،تگڑیاں دا ڈنڈا پیر‘‘۔اس اکھان کا اطلاق صرف انسانوں پر ہی نہیں ہوتا بلکہ بھیڑوں کا ریوڑ بھی جب کبھی منتشر ہو جائے تو چرواہا ایک ہی لاٹھی کے ساتھ سب کو ہانک کر ایک جگہ جمع کر لیتا ہے۔یعنی بابا بنا، ڈنگوری کس کام کا؟یہ بھی ہے کہ بابے کے بغیر بکریاں نہیں چرتیں۔حالانکہ بکریوں کوبابے سے کوئی غرض نہیں ہوتی ان کو تو بابے کے ہاتھ میں ڈنڈے کا ڈر ہوتا ہے۔جو کام ہماری سیاسی جماعتوں کا رہا ہے مجھے لگتا ہے کہ انہیں بھی بابے کے ڈنڈے کی ضرورت ہے ۔کہ ان کے بنا ان میں نظم وضبط قائم نہیں ہو سکتا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں ڈنڈے کی ضرورت کیوں ہے؟کیا ہم باشعور قوم نہیں،ہم اپنا بھلا اور برا خود نہیں سوچ سکتے،ہم اچھے اور برے میں از خود تمیز نہیں کر سکتے کیا؟۔میرا خیال ہے کہ نہیں،اگر ہم عوام میں یہ استطاعت ہوتی تو پھر اور بھلا کیا چاہئے تھا۔ہم تو غلام ہیں اپنی خواہشات اور مجبوریوں کے۔ہم تو مقید ہیں روٹی ،کپڑا اور مکان کے دائرے میں،ہمارے پاؤں میں تو بیڑیاں ہیں اپنی اغراض کی۔تو پھر ہمیں کیا،کہ کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا ہے کہ بغل میں چھری۔ہمارا کام تو کوزہ گر کے حمار کی طرح بس سر جھکائے ،گلے میں باندھی گھنٹی کی صدا کی فریکوئنسی کے ساتھ قدم اٹھاتے جانا ہے بنا سوچے اور دیکھے کہ کیا مالک بھی ساتھ ہے کہ نہیں۔ہم عوام کو ہمارے سیاستدانوں نے اس قابل ہی نہیں چھوڑا کہ ہم کوئی سوال اٹھا سکیں بلکہ ہمارے اذہان میں تو اب سوال پیا ہی نہیں ہوتے۔سٹیفن کنگ نے ٹھیک...
ایسا بھی ہو سکتا ہے
یہی کوئی دو تین دہائیاں پہلے تک دیہاتوں اور قصبوں کے لوگ مل جل کر موسموں سے لطف اندوز ہوتے اور کام بھی زیادہ نمٹا لیتے۔
خاص کر سردیوں کے موسم میں۔
صبح صبح گھر کے کاموں سے فارغ ہو کر خواتین گھنٹوں دھوپ سینکتیں، آپس میں گپ شپ کرتیں اور اپنے کام بھی سنوارتیں۔
اب تو یہ موا موبائل ایسی بلا آ گیا ہے جو رات کو دیر تک جگاتا ہے اور پھر نیند پوری کرنے کے لئے لوگ آدھے دن تک سوئے رہتے ہیں اور ویسے بھی اب وہ مل بیٹھ کر دھوپ سینکنے کے لیے بڑے صحن کہاں رہے ہیں۔
شہر کے لوگوں نے جگہ کی کمی کی وجہ سے اور کچھ کوٹھی سٹائل کے شوق میں صحن بنانا چھوڑ دیے اور دیہاتی لوگوں نے,ہم کسی سے کم نہیں ، کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے بند گھروں کے شوق میں آگئے۔
رابعہ تیز رفتاری سے سرسوں کا ساگ کاٹتے ہوئے بہو رانی کے ساتھ دل کے پھپھولے بھی پھوڑ رہی تھی جو پاس بیٹھے بتھوا کے پتے ٹہنیوں سے الگ کر رہی تھی۔ پالک وہ پہلے ہی صاف کر کے رابعہ کے پاس رکھ چکی تھی۔ساگ کے لیے پانی ڈال کر چولہے پر رکھے دیگچے سے، ابلتے ہوئے پانی سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ رابعہ نے کٹا ہوا ساگ بڑی ٹوکری میں ڈال کر صدف کی طرف بڑھایا۔
یہ لے صدف پتر۔۔۔۔۔ آپ یہ ساگ دھو کر دیگچے میں ڈال دیں۔ میں اتنی دیر میں پالک کاٹ لیتی ہوں۔
ساگ کی ٹوکری پکڑاتے ہوئے، اچانک رابعہ کی نظر صدف کے چہرے پر پڑی ۔ وہاں تو آنکھوں کے کٹورے نمکین پانی سے بھرے پڑے تھے اور چھلکنے کو بے تاب۔۔۔۔
وہ تو اپنے خیال میں بہو کو اپنی باتوں سے محظوظ کر رہی تھی۔لیکن کیا معلوم؟ ۔ ۔۔۔ کہ وہ ساس کی باتوں سے لطف اندوز ہونے کی بجائے اپنے دل کے ویرانوں سے اٹھنے والے جل تھل سے گھتم گھتا تھی۔ رابعہ نے صدف کی کلائی سے پکڑ کر اسے پاس بٹھا لیا۔
کیا بات ہے بیٹی ؟ عدنان نے کوئی ناگزیر بات کر دی؟ امی کے گھر میں تو ساری خیریت ہے ناں۔۔۔۔۔ میں صبح سے دیکھ رہی ہوں کہ تم چپ چپ سی ہو۔
صدف کی آنکھوں سے دو موٹے موٹے آنسو نکل کر گالوں پر پھسلنے لگے۔
یہ ساس بہو ،ماں بیٹی کم اور سہیلیاں زیادہ تھیں۔ رابعہ کی اپنی بھی تین بیٹیاں تھیں اور تینوں ہی شادی شدہ تھیں۔
ان کا ڈیڑھ دو ماہ بعد ہی ماں کے گھر میں چکر لگتا۔ اگر شومئی قسمت ایک دو رات رہتیں بھی تو ادھر بھی زیادہ اپنے بچوں کے ساتھ ہی مگن رہتیں۔ نہ بچوں کے شور اور کام ختم ہوتے نہ ماں کے پاس بیٹھ کر سکون سے تسلی بخش باتیں ہوتیں۔ دکھ سکھ سننے سنانے کا نہ وقت ملتا نہ نوبت آتی۔ لیکن صد شکر۔۔۔۔ اللّہ تعالیٰ نے رابعہ کو بہو بیٹیوں سے بڑھ کر دی
جو دکھ سکھ اور رابعہ کی خدمت۔۔۔۔۔۔ دونوں لحاظ سے کوئی کمی محسوس نہ ہونے دیتی ۔ ساس کی رازداری کی حفاظت میں صدف کا کوئی ثانی نہ تھا۔ اس کی کہی ہوئی کوئی بھی بات کبھی میاں...
ہوم اسکولنگ – کیوں؟ اور کیسے؟؟؟
"ہوم اسکولنگ" کا لفظ ہمارے ماحول میں تیزی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے۔اسکی افادیت پر مختلف پہلوؤں سے بھت سی معلومات دی جا رہی ہیں۔ میں ایک ماہر نفسیات ہوں اورپچھلے بارہ سال سےتعلیم و تربیت کے شعبہ سے وابستہ ہوں۔
کئ دہائیوں سے جاری تعلیمی نظام سے ہٹ کر ہوم" اسکولنگ" کے جدید طریقہ کار کو میں نے اپنے بچوں کے لئے کیوں منتخب کیا؟ ایک نفسیات داں ہونے کے نقطہ نظر سے اس سوال کا جواب پیش کرتی ہوں۔
ابتدائی عمر کا learning process صرف تعلیم کا ہی نہیں بلکہ تربیت کا بھی learning process ہے۔ جہاں ان کے قدوقامت، ہڈیاں اور دیگر جسمانی نظام نشوونما پارہے ہوتے ہیں وہاں جذبات، رجحانات اور کردار بننے کا بھی یہی وقت ہے ۔ پچھلی صدی کے ابتدائی ادوارکو دیکھیں تو تعلیمی نظام کسی حد تک معاشرے کی مذہبی، سماجی اور تہذیبی اقدار کی منتقلی لرننگ پروسس کے ساتھ کر رہا تھا۔ لیکن جدید سائنسی بنیادیں رکھنے والے علوم کا تناسب بڑھ جانے اور تعلیم ایک کاروبار بن جانے کے بعد اخلاقی اور سماجی اقدار کے لئے تعلیمی نصاب میں بھت کم حصہ رہ گیا۔ اقدار کی منتقلی کے لئےاہم ترین دور ابتدائ پانچ سال ہیں۔ اس عمر میں بچہ جو سیکھتا ہے تمام عمر انہی خطوط پر چلتا ہے مثلاً بزرگوں کی عزت، سچ بولنا، بیمار کی تیمارداری، مہمان کی عزت، نرمی سے بات کرنا۔۔۔ یہ سب غیر محسوس طریقے سے منتقل ہو جاتا ہے۔ اس لیے یہ سال والدین کے لئے بہت ذمہ داری کے سال ہیں۔ اس عمر میں جذبات و احساسات بنتے اور نشوونما پاتے ہیں۔ یہ جذبات و احساسات ہی کردار بناتے ہیں جو آگے چل کر پوری زندگی میں جھلکتا ہے۔ ہوم اسکولنگ بنیادی طور پر اس ابتدائ وقت کو کارآمد بنانے کا نام ہے جس پر بچے کے کردار کی تعمیر منحصر ہے۔
عمر کے اس حصے میں بچے کو جسمانی ضروریات پورا کرنے پر تمام تر زور ہوتا ہے ملبوسات کھلونوں اور غذائ ضروریات کے بہم پہنچانے میں والدین اپنا پورا حصہ ڈالتے ہیں لیکن کم ہی والدین جانتے ہیں کہ اس عمر کی جذباتی ضروریات emotional needs بھی ہوتی ہیں؟ جنکو سلیقے سے ایک پروگرام کے تحت پورا کیا جائے تو بچہ ایک با صلاحیت اور مثبت کردار کی شخصیت بنے گا۔
بنیادی طور پر بچوں کی چار emotional needs ہوتی ہیں: unconditional love 1
یعنی غیر مشروط محبت۔ وہ معصوم ہوتے ہیں۔ جو محبت کرے اسی کے ہوجاتے ہیں۔
2۔ sense of security
یعنی تحفظ کا احساس۔
3۔exposure to new experiences
ان کے لئے تمام گھریلو چیزیں، بجلی کے الات، گھر میں انے والے لوگ ہر چیز پر تجسس ہوتی ہے۔ وہ انہیں سمجھنا چاہتے ہیں۔
4۔need to be disciplined
یعنی انکی چھوٹی سی دنیا میں نظم و ضبط کی پابندی ہو۔
ہوم اسکولنگ کے خواہشمند والدین کو چند امور سمجھ لینا چاہئے۔
نظم وضبط کی پابندی:
ماں کو اپنی گھریلو اور باپ اپنی بیرونی زمہ داریوں کے ساتھ ہی ہوم اسکولنگ کرنا ہے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب کہ وہ خود نظم وضبط کے پابند ہوں۔ اپنے بچے کے کردار کی بہترین بنیاد بنانے کے لئے اپنی غیر معمولی تفریحی...
ذمہ دار ہم نہیں، پھر کون؟
سورج کی گرم کرنیں فاروق حسن کے آفس میں قبضہ کیے ہوئے تھیں۔ یہ معروف سائیکالوجسٹ تھے۔ ان کے کلینک پر ہی نہیں بلکہ ان کے آفس میں بھی بہت لوگوں کا رش ہوتا تھا۔ عموماً یہ آفس میں کسی سے ملاقات نہیں کرتے تھے۔ لیکن آج وہ اپنے آفس میں مسٹر تیمور علی اور مسز تیمور کے ساتھ بات چیت میں مشغول تھے۔
"تو تیمور صاحب آپ کیا کہہ رہے تھے؟ آپکے بیٹے کا رویہ گھر میں ٹھیک نہیں ہے۔ کیا آپ مجھے اس کی وجوہات بتا سکتے ہیں؟" فاروق حسن نے آنکھوں پر لگی عینک کے پیچھے سے تیمور کو گھورا تھا۔
"میں بتا تو چکا ہوں، کہ میں اور میری بیوی نہیں جانتے کہ کیا مسئلہ ہے۔ وہ اتنی بدتمیزی کرتا ہے، اٹھارہ سال کا ہوگیا ہے، بالکل ہاتھ سے نکلتا ہی جارہا ہے۔ جھوٹ تو اُس کی زبان پر رکھا رہتا ہے۔ اور اگر ہمیں مسئلہ پتا ہوتا تو آپکے پاس کیوں آتے؟۔" تیمور کچھ خفا ہوا تھا۔
"مسئلے کو حل، صرف مسئلہ جان کر نہیں کیا جاسکتا ہے، اُس کی وجہ، اُس کی جڑ کا پتا ہونا ضروری ہے۔ یہ تو پتا ہو پہلے کہ ایسے رویے کے پیچھے کیا وجہ ہے۔" فاروق حسن نے نہایت دھیمے لہجے میں کہا تھا۔
"دیکھیں تیمور صاحب! میں آپ سے کچھ سوالات کروں گا، آپ مجھے ان کے جوابات دیں گے، کیونکہ آپ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر یہاں آئیں ہیں تو آپ سے کچھ سوال بھی ذاتی ہوں گے۔ اور یہ کیے بغیر میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا۔ جو سوال آپ سے کیا جائے آپ اُسی کا جواب دیں، اور جو مسز تیمور، آپ سے کیا جائے آپ اُس کا دیں گی"
ماحول بوجھل ہوتا جا رہا تھا۔
"کیا آپ دونوں کے تعلقات گھر میں ٹھیک ہیں؟ بہت لڑائی جھگڑا ہوتا ہے؟"
"لڑائی جھگڑا تو ہر گھر میں ہوتا ہے سر، یہ کوئی نئی بات تو نہیں"
"آپ میری بات کاٹ رہے ہیں تیمور۔ لڑائی جھگڑا بالکل ہوتا ہے، لیکن یہ بچے کی نفسیات پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ بہت سے میری مراد یہ ہے کہ گھر میں کس طرح کا رویہ ہوتا ہے آپکا؟ میں نے دو سیشنز لیے ہیں آپکے بیٹے کے ساتھ اس کے بعد ہی میں آپ سے اس طرح کے سوالات پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں۔"
"ہم نے اپنے بیٹے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔ آپ چاہیں تو میری بیوی سے پوچھ لیں، آپ یوں بات کا پورا رخ والدین کی طرف نہیں موڑ سکتے"
"جی آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں، غلطی صرف والدین کی نہیں ہوتی۔ لیکن اُس غلطی کا بیج بونے میں والدین کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے۔ تیمور صاحب بچپن میں بچے نا بہت لچک دار ہوتے ہیں، آپ انھیں جس سانچے میں ڈھالتے ہیں وہ بالکل ویسی ہی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ میں آپ کو ایک کہانی سناتا ہوں"
ایک سات سالہ بچہ ہے تابش،
اس کا باپ خبار پڑھتے ہوئے اُسے آواز دیتا ہے ”کہ بیٹا ایک گلاس پانی پلاؤ“
”جی بابا لایا“ تابش فرش پر لگے ٹائلز پر کھیلتے ہوئے گیا۔ آج کل نا اس بچے نے نیا کھیل سیکھ لیا تھا، کہ...
جب احساس ہوا
ٹھٹھرتا ہوا موسم سرما آہستہ آہستہ رخصت ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے سورج کی شرماہٹ میں کمی آ رہی تھی اور اس کا اعتماد بحال ہو رہا تھا ۔ لہذا اب وہ گھر میں آنکھ مچولی کھیلنے کی بجائے اپنی تمازت کے ساتھ ہنستا مسکراتا سر عام تھا۔ تبسّم آفتاب نے ہر چیز کو جلا بخش کر ماحول کو خوب صورت بنا دیا۔ درختوں میں جان پڑنے لگی ڈالیاں لہرانے لگیں۔ ان پر لگے رنگ رنگ کے پھول مسکرانے لگے۔ پرندوں کے گیتوں نے فضا میں ترنم باندھ دیا۔
مکین جو دو ماہ سے گھروں میں سخت سردی کی وجہ سے دبکے بیٹھے تھے، وہ اس طلسماتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے نکلنے لگے۔
تنویلہ اور سمیر، دونوں بہن بھائی اپنے اپنے بچوں کو لے کر پارک آئے تھے۔ تنویلہ کے میاں کی کاروباری مصروفیت، اس لیے وہ ان کے ساتھ نہ آسکا اور سمیر کی بیوی کو اپنی کسی سہیلی کے ہاں جانا پڑ گیا۔
ماموں پھوپھو کے بچے ایک دوسرے کو دیکھ کر خوش ہو گئے اور کھیلنا شروع کر دیا۔
پارک دونوں کے گھروں کے درمیانی فاصلے پر واقع تھا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ گھر قریب قریب تھے بلکہ ان کے درمیان 40 کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔لہذا دونوں تقریباً بیس بیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اس پارک تک آئے تھے۔ وہ دونوں بہن بھائی بچوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ باتیں بھی کر رہے تھے۔ ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔ حقیقی خوشی دونوں کے چہروں پر عیاں تھی۔ سمیر محبت و شفقت بھرے لہجے میں کہنے لگا۔
تنویلہ !بہن ایک سال بھی چھوٹی ہو تو وہ بیٹی کی طرح ہوتی ہے۔ اس طرح تم بھی میری چھوٹی بہن ہی نہیں بیٹی بھی ہو ۔ کبھی ہماری طرف بھی آ جایا کرو ایک شہر میں رہتے ہوئے بھی مہینوں کو کراس کر کے سالوں پر آ گئی ہو۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ آخری بار میرے گھر میں تقریباً سوا سال پہلے آئی تھی۔
بھائی کیا کروں؟ بچوں میں وقت ہی نہیں ملتا آنے کا ان کے منتھلی ٹیسٹ ختم نہیں ہوتے کہ گرینڈ ٹیسٹ شروع ہو جاتے ہیں اور پھر فوراً فائنل امتحان بس ایسے ہی , کوشش بھی کروں تو گھر سے نکلا نہیں جاتا۔
لیکن بھائی آپ بچوں کے ساتھ جلدی چکر لگا لیا کریں میں آپ سے بہت اداس ہو جاتی ہوں۔
تنویلہ نے بڑی مہارت سے حلق میں اٹکے آنسو نگل لیے لیکن آواز کی گلو گیری بھائی سے چھپانے میں ناکام ہو گئی۔
سمیر متفکر نظروں سے بہن کو دیکھنے لگا اور بڑی محبت سے اس کا ہاتھ تھام کر کہا۔
تنویلہ! ہمارے گھروں میں نہ آنے کی وجہ تمہاری مصروفیات نہیں۔ چل شاباش گڑیا,سچ سچ بتا کیوں نہیں آتی اپنے میکہ گھر میں۔
بھائی کوئی وجہ نہیں! بس ادھر جانے سے امی کی یاد زیادہ آتی ہے، صرف یہی وجہ ہے۔
تنویلہ نے بھائی کو ٹال کر اپنے چہرے پر زبردستی والی مسکراہٹ سجا لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنویلہ کا مختصر سا کنبہ والدین، دو بھائیوں اور ایک بہن پر مشتمل تھا۔ تنویلہ دونوں بھائیوں سے چھوٹی تھی لیکن والدین نے بڑے...
طنز و مزاح
ڈنڈا پیر
ایک شریف شہری کو پہلی مرتبہ گاؤں جانے کا اتفاق ہوا تو بے چارہ بہت پریشان ہوا کہ جس گلی میں بھی وہ داخل ہوتا اسی گلی کے آوارہ کتے اسے کاٹنے کو دوڑتے۔کبھی اس گلی تو کبھی اس گلی بھاگتے بھاگتے جب وہ تھک کر ہانپنے لگا تو اسے ایک فقیر صدا لگاتے ہوئے دکھائی دیا۔سادہ لوح شہری سیدھا اس فقیر کے پاس گیا کہ چلو اس کے ساتھ ساتھ چلتا ہوں جب اپنے دوست کے گھر پہنچ جائے گا تو اس فقیر کا شکریہ ادا کر دے گا۔ابھی تھوڑی دور ہی دونوں گئے ہوں گے کہ فقیر نے شہری سے پوچھا کہ بیٹا کیا ماجرا ہے میں تو گھر گھر صدا لگانے اور مانگنے والا ایک حقیر سا انسان ہوں،تم میرے ساتھ ساتھ کس مقصد کے لئے چل رہے ہو۔فقیر کی یہ بات سنتے ہی شہری کے دل میں حوصلہ پیدا ہوا کہ چلو اب بابا جی میری مدد ضرور کریں گے۔اس نے سارا ماجرا فقیر کو سنادیا۔فقیر تھوڑی دیر کے لئے خاموش ہوا اور پھر اس نے اپنے ہاتھ والا ڈنڈا شہری کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا کہ:
جاؤ بیٹا اب تمہیں گلی کے پالتو اور آوارہ کتے کچھ نہیں کہیں گے
اس کہانی لکھنے کے پیچھے کا مقصد کیا ہے امید ہے کہ اہل فکرودانش اور پاکستانی سیاست کو سمجھنے والے ضرور سمجھ چکے ہوں گے کہ پاکستانی نظام کو چلانے کے لئے کس چیز کی ضرورت ہے۔کیونکہ پنجابی میں کہا جاتا ہے کہ’’وگڑیاں،تگڑیاں دا ڈنڈا پیر‘‘۔اس اکھان کا اطلاق صرف انسانوں پر ہی نہیں ہوتا بلکہ بھیڑوں کا ریوڑ بھی جب کبھی منتشر ہو جائے تو چرواہا ایک ہی لاٹھی کے ساتھ سب کو ہانک کر ایک جگہ جمع کر لیتا ہے۔یعنی بابا بنا، ڈنگوری کس کام کا؟یہ بھی ہے کہ بابے کے بغیر بکریاں نہیں چرتیں۔حالانکہ بکریوں کوبابے سے کوئی غرض نہیں ہوتی ان کو تو بابے کے ہاتھ میں ڈنڈے کا ڈر ہوتا ہے۔جو کام ہماری سیاسی جماعتوں کا رہا ہے مجھے لگتا ہے کہ انہیں بھی بابے کے ڈنڈے کی ضرورت ہے ۔کہ ان کے بنا ان میں نظم وضبط قائم نہیں ہو سکتا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں ڈنڈے کی ضرورت کیوں ہے؟کیا ہم باشعور قوم نہیں،ہم اپنا بھلا اور برا خود نہیں سوچ سکتے،ہم اچھے اور برے میں از خود تمیز نہیں کر سکتے کیا؟۔میرا خیال ہے کہ نہیں،اگر ہم عوام میں یہ استطاعت ہوتی تو پھر اور بھلا کیا چاہئے تھا۔ہم تو غلام ہیں اپنی خواہشات اور مجبوریوں کے۔ہم تو مقید ہیں روٹی ،کپڑا اور مکان کے دائرے میں،ہمارے پاؤں میں تو بیڑیاں ہیں اپنی اغراض کی۔تو پھر ہمیں کیا،کہ کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا ہے کہ بغل میں چھری۔ہمارا کام تو کوزہ گر کے حمار کی طرح بس سر جھکائے ،گلے میں باندھی گھنٹی کی صدا کی فریکوئنسی کے ساتھ قدم اٹھاتے جانا ہے بنا سوچے اور دیکھے کہ کیا مالک بھی ساتھ ہے کہ نہیں۔ہم عوام کو ہمارے سیاستدانوں نے اس قابل ہی نہیں چھوڑا کہ ہم کوئی سوال اٹھا سکیں بلکہ ہمارے اذہان میں تو اب سوال پیا ہی نہیں ہوتے۔سٹیفن کنگ نے ٹھیک...
دسمبر کو عزت دو
آپ سب بھی واقف ہی ہوں گے کہ دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف رونے دھونے والے اور دسمبر کو اپنی اداسیوں اور دکھوں کا ذمہ دار ٹھرانے والوں کی بھیڑ لگ جاتی ہے۔ چونکہ ہم واٹس اپ، فیس بک ، انسٹا گرام کے دور میں سانسیں لے رہے ہیں تو ہر صارف نے حد سے بڑھ کر دکھی دسمبر کی شاعری لگائی ہوتی ہے۔ جس سے ملاقات کرو دسمبر کا نام لیتا اور آہیں بھرتا ہے ساتھ ہی دسمبر کی شاموں کی طوالت اور بے نام سی اداسی کا ذکر چھڑ جاتا ہے۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے ہر دسمبر یہی دیکھا یہی سنا ہے "دیکھ دسمبر پھر نہ آنا " اب زمینی گردش کا معاملہ ہے ورنہ دسمبر اتنی ناقدری کے بعد نا ہی آئے ۔ دسمبر میں برفیلی ہوائیں تو چلتی ہی ہیں مگر آپ کو ٹھنڈی ٹھار آہیں واہیں بھی جمانے کے لئے موجود ہوتی ہیں۔ اس بار سوچا کہ پتا تو چلایا جائے یہ نا معلوم سی اداسی آخر کیوں گھیر لیتی ہے۔؟کیا واقعی دسمبر بہت ظالم ہے؟ کیا دسمبر کا نام لیتے ہی دل کی دھڑکن آہستہ ہو جاتی ہے؟ کیا دسمبر واقعی اداسی لئے آتا ہے؟بہت سی دوستوں سے پوچھا کہ بتائیں تو بھلا دسمبر کا واویلا حقیقت ہے یا افسانہ ؟ زیادہ تر افراد کے جواب سے مطمئن نہ ہو سکے۔ ان کو وجہ ہی معلوم نہیں کہ دسمبر کیوں افسردہ کرتا ہے۔ جب پوچھا کہ آپ کے ساتھ کچھ ذاتی سانحہ ہوا تو جواب یہی تھا کہ ارے نہیں ہمیں تو "دسمبر بہت خاص لگتا" ہمیں کوئی دکھ نہیں دیا دسمبر نے۔ اس سے میں نے اندازہ لگایا کہ ہم لوگ سنی سنائی باتوں پر تو کان دھرتے تھے ہی، ہم نے سنے سنائے دکھ بھی سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔ جب اردگرد دسمبر کا واویلا دیکھا تو ہم بھی شامل ہو گئے۔ اس میں ایک بڑا حصہ ہماری شاعری کا ہے۔ گانوں نے بھی خاطر خواہ حصہ ڈالا ہے۔بہت کم ہی لوگوں کو اس مہینے کی کوئی شام سہانی لگتی ہے۔
دسمبر پر آپ کو بہت شدید شاعری ملے گی۔(یہ میری ذاتی تحقیق ہے اس سے آپ اختلاف کرنے کا حق رکھتے ہیں)۔جس قدر اشعار بلکہ نوہے آپ کو دسمبر پر ملیں گے کسی اور مہینے پر نہیں ملتے۔اسی حوالے سے کچھ دسمبر کے دکھ حاضر ہیں آپ ہی فیصلہ کریں کہ کیا حقیقت ہے کیا افسانہ ہے۔
بعض دفعہ ہمیں دسمبر نے کوئی دکھ نہیں دیا ہوتا بلکہ مئی جون یا ستمبر اکتوبر کا کوئی غم ہمیں پریشان کر رہا ہوتا ہے مگر ہم دسمبر کو کوسنے دیتے ہیں۔ شاعر کہتا ہے
بہت غم دسمبر میں دسمبر کے نہیں ہوتے
اسے بھی جون کا غم تھا مگر رویا دسمبر میں
دسمبر سال کا اختتام ہے تو اس پر بھی اسے مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے اور اس کے بعد اچھے حسین مہینے کا سوچ کر ہی خوش ہوا جاتا ہے۔۔
سفر میں آخری پتھر کے بعد آئے گا
مزا تو یار دسمبر کے بعد آئے گا
حالانکہ نئے سال کی ایک نظم میں اس کو بھی خام خیالی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا...
حلوے کھانے کے دن آئے
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گرما گرم پکوان، خاص طور پر حلوے کا خیال آتا ہے۔ حلوے کے جملہ حقوق اگرچہ مولوی کے ساتھ منسوب ہو چکے ہیں تاہم موسم سرما میں سب ہی مولوی بن جاتے ہیں۔ میرے والد صاحب ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ ایک شحض بخار میں مبتلا ہو گیا (اس زمانے میں بخار خطرناک امراض میں شمار ہوتا تھا)۔ بہت سے لوگ اس کی تیمارداری کے لئے آئے ہوئے تھے ہر کوئی نیم حکیم بنا ایک سے بڑھ کر ایک بد مزہ ٹوٹکا بتا رہا تھا۔ کچھ کونین چبانے کا تو کوئی کریلے کی افادیت کوئی کسی کڑوی کسیلی دوا کا بتا رہا تھا۔ مریض صاحب نالاں اور پشیماں دکھائی دیتے تھے۔ ایسے میں دروازے کے قریب بیٹھے شحض نے آہستہ آواز میں کہا "اسے حلوہ بنا کر کھلاو ممکن ہے تندرست ہو جائے گا"۔۔ یہ سننا تھا کہ مریض نے سب کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ اصل دوائی کی طرف توجہ ہی نہیں دے رہے وہ دروازے والے بندے نے زبردست دوا بتائی ہے۔
بعینہ پار سال کی بات ہے موسم سرما یعنی کہ حلوے کا موسم تھا۔ڈاکٹر کے پاس جانے کا اتفاق ہوا، خون کا ٹیسٹ کیا تو ہیموگلوبن ریکارڈ حد تک اچھا تھا۔ نند صاحبہ کے استفسار پر ان کو راز بتایا کہ میرا ایچ بی تو حلوے سے ٹھیک رہتا ہے۔ وہ ذہنی امراض کی ڈاکٹر ہیں اس لئے تاحال ہمارے حلوے کی چاہ اور ایچ بی کی بہتری کا آپس میں کوئی سراغ نہیں پا سکیں ممکن ہے ذہنی خلل تصور کر کے خاموشی اختیار کی ہو۔ حلوے سے محبت کا یہ عالم ہے کہ بڑی دیورانی صاحبہ کا ماننا ہے کہ ہم ہر حلال چیز کا حلوہ بنانے اور کھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چھوٹی دیورانی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو ان کے لئے جس قدر حلوہ بنا اس میں ہمارا بھی حصہ ہوتا تھا۔ وہ تو حلوہ کھانے سے اکتا گئیں مگر یہاں سیری نہ ہوئی۔ حلوے کی ہزاروں اقسام ہیں۔ ادب کی دنیا بھی حلوے کی معترف نکلی۔دو قدیم کتب نظر سے گزریں جن کے نام حلوے سے موسوم ہیں۔ نام ملاحظہ ہوں، حلوہ دانش و سرمہ بینش حکیم بھگت(اردو) اور مثنوی نان و حلوا از شیخ بہائی(فارسی)
اب چونکہ حلوے کا موسم پھر سے آ گیا ہے۔ سطوت رسول کی ایک نظم کا شعر ہے ۔
حلوے کھانے کے دن آئے
صحت بنانے آئے دھوپ
تو موسم سرما میں صحت بنائیں اور کچھ نادر و نایاب مگر آسان حلووں کی تراکیب ملاحظہ ہوں۔
چقندر:
جی ہاں درست پڑھا آپ نے۔ چقندر کا استعمال برصغیر میں بہت عام ہے، سلاد سے لے کر اس کا جوس کافی پسند کیا جاتا ہے۔ اس ایک جز بیتھین سے بھرپور ہوتا ہے جو سوجن پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ چقندر بلڈ پریشر میں مفید ہے، خون بناتا ہے، جسمانی اور دماغی توانائی سے بھرپور ہے، قبض کا علاج ہے۔ اس کا ذائقہ اکثر لوگوں کو زیادہ مرغوب نہیں ہوتا تو ان کے لئے پیش خدمت ہے چقندر کا حلوہ۔
ترکیب:-
چقندر کو چھیل کر کدو کش کر...
چکنی مٹی کے لوگ
آج کل جگہ جگہ ایک مذہبی وسیاسی جماعت کے بینرز لگے ہوئے ہیں، ایک بینر پر لکھا تھا"قوم کو لاہور اورنج ٹرین،پنڈی میٹرو بس،ملتان میٹرو بس اور پیشاور میڑو سروس مبارک،کراچی والوں ٹیکس دیتے رہو اور دھکے کھاتے رہو"
اطلاعا عرض ہے کہ کراچی کے عوام کو دھکے کھانےمیں بہت مہارت حاصل ہے، چاہے وہ رکشے کے ہوں یا بس کے، گدھا گاڑی کے ہوں یا کھلی سوزوکی کے،سڑکیں اتنی لہراتی اور بل کھاتی کے کمر کا درد بلکل ٹھیک ہوجائے،دس نمبر لیاقت آباد کی سڑک(بکرا منڈی کے سامنے والی)میں جو دھکے کھاتے جھولا جھولنے کا مزہ عوام کو دس سال تک آیا وہ بیان سے باہر ہے، کئی بار خواہش ہوئی کہ سابق مئیر اور وزیراعلی صاحب کو بھی یہاں کے دھکوں کی سیر کرائی جائے، پھر خیال آیا نجانے کراچی میں ایسی کتنی ہی سڑکیں ہونگی وہ بچارے کہاں کہاں کے دھکوں کا مزہ لینگے۔
اب آتے ہیں کراچی والوں کی طرف۔ یہاں مختلف رنگ، نسل، مذہب اور فرقوں کے لوگ آباد ہیں جن کو اپنے حقوق کی سمجھ ہی نہیں ہے،مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے اور سرکارکو کوئی سروکار ہی نہیں
روڈ صاف ستھرے اور خوب صورت ہو یا ٹرانسپورٹ کا نظا م اچھا ہواشرافیہ کو صرف اپنے پیٹ کی فکر ہے ، حالیہ بارشیں ہوئیں توسوچا اس قوم کو اب تو اپنے حقوق کی سمجھ آ گئی ہوگی اور غصے میں بھرے گورنر ہاؤس یا وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، لیکن ان کا حال تو ویسا ہی ہوا جیسا ایک بادشاہ کی رعایا کا تھا ۔
"ایک بادشاہ نے اپنی رعایا کو آزمانے کے لیے پہلےان کا کھانا بند کیا، پھر پانی و دیگر مراعات لیکن عوام کچھ نہ بولی، پھربادشاہ نے حکم دیا کہ کام پر آنے جانے والے راستوں پر ہر آدمی کو چانٹا مارا جائے، کچھ عرصے یہ چیز چلتی رہی آخر کار ایک دن رعایا محل کے باہر میدان میں جمع ہوگئی، بادشاہ خوش ہوا کہ چلو اب ان کو اپنے حقوق کا خیال تو آیا-عوام نے کہا بادشاہ سلامت ہمیں کام پر جاتے ہوئےدیر ہو جاتی ہےآپ سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی آپ چانٹا مارنے والوں کی تعداد بڑھا دیں تاکہ ہم وقت پر اپنے کام پر پہنچ سکے-یہی حال ہمارے کراچی کی قوم کاہے-
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا
پانچ روپے کا ماسک اور 200 کی بریانی
میرے آج کے کالم کا موضوع کچھ عجیب سا لگ رہا ہوگا کہ یہ ماسک اور بریانی کی پلیٹ کا آپس میں کیا تعلق،تو جناب کبھی کبھار تعلق یونہی بنا لینا چاہئے جیسا کہ ایک مزارع ایک زمیندار کے کھیت میں ہل چلا رہا تھا کہ ایسے میں زمیندار کا ادھر سے گزر ہوا۔زمیندار نے دیکھا کہ مزارع ہل ٹھیک سے نہیں چلا رہا ہے تو اس نے ڈانٹتے ہوئے اس مزارع سے کہا کہ غلامیاں! تم ’’سڑیوں کے ساتھ سڑی‘‘یعنی لائن کی ترتیب کے ساتھ ہل نہیں چلا رہے ہو،جس پر غلاماں بولا کہ چوہدری صاحب جب آپ نے اپنی دھی کا پیسہ کھایا تھا تو کیا میں بولا تھا؟چوہدری نے ذرا گھبراتے ہوئے پوچھا کہ بھلا اس جواب کا میرے سوال کے ساتھ کیا تعلق ہے تو مزارع نے کہا چوہدری صاحب ’’گلاں چوں گل ایویں ای نکلدی اے‘‘یعنی باتوں میں سے باتیں ایسے ہی نکلتی ہیں۔
لیکن میرے موضوع یعنی ماسک اور بریانی کا تعلق اس لئے ہے کہ آجکل حکومتی اور اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے جلسوں کا سلسلہ جو چلا ہوا ہے اس میں میری طرح آپ نے بھی دیکھا ہوگا کہ حکومتی ایوانوں سے ان کے مشیران جب بھی ٹی وی ٹاک شوز میں تشریف فرما ہوتے ہیں ان کی ایک ہی آواز ہوتی ہے کہ کرونا کا مرض ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے اس لئے عوام کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا پڑے گا۔
بات بالکل درست ہے لیکن جب حافظ آباد کا جلسہ ہوتا ہے اور اس میں مہمان خصوصی خود ملک کے وزیر اعظم عمران خان صاحب خود تشریف لاتے ہیں تو کیا انہوں نے اپنے سامنے عوام کے ٹھاٹیں مارتے ہوئے سمندر کو بنا ماسک کے نہیں دیکھا ہوگا؟اگر دیکھا تھا تو پھر کیوں اپنی انتظامیہ کو خبردار نہیں کیا کہ اتنی ساری عوام بنا ماسک کے کیوں ایک جگہ جمع ہوئی ہے۔اور انتظامیہ کا حال دیکھ لو کہ تماشائیوں کی تعداد پر ہر ٹی وی ٹاک شو میں بتا رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے نمبرز اپوزیشن کے مقابلہ میں کہیں زیادہ تھے لیکن کوئی یہ نہیں کہیے گا کہ ہمارے جلسے میں آنے والی عوام کا شعوری لیول آپ کی عوام سے اس لئے بہتر تھا کہ انہوں نے حکومتی ہدایات کے مطابق کرونا کے خلاف ایس او پیز کا زیادہ خیال رکھا ہوا تھا۔
یہی حال اپوزیشن کے جلسوں میں بھی دیکھا گیا ہے اگر صرف گوجرانوالہ،کراچی کے جلسہ کو ہی لے لیں تو ہر میڈیا چینل نے دکھایا تھا کہ لوگوں کا جم غفیر جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔لوگ صبح سے ہی جوق در جوق جلسہ گاہ کی طرف آرہے ہیں ہر طرف بریانی اور کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔بہت اچھی بات ہے کہ لوگوں کو کھانا کھلا یا جارہا ہے۔کیونکہ بھوکے پیٹ تو سارا دن جلسہ گاہ میں عوام اپنے لیڈران کا انتظار نہیں کر سکتی۔اور ظاہر ہے بریانی کا انتظام بھی اپوزیشن کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے کیا ہوگا ،عوام تو اپنے ساتھ دو وقت کی روٹی ٹفن میں پیک کر کے اپنے ساتھ لانے سے رہی۔اگر...
الیکشن سے پہلے ایسے مضمون کی بہت ضرورت تھی ۔اچھے وقت کا انتخاب کیاڈاکٹر ظہوراحمددانش۔
ڈاکٹرظہوراحمد دانش کے کالمز کو ہم بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔بلکہ میں نے مختلف ویب اور اخبارات میں ان کے لکھے ہوءے کالمز کو اپنے پاس فاءل بھی کیا ہوا ہے ۔ڈاکٹرصاحب اآپ اپنے لیکچر کی ویڈیوز بھی تو عام کریں ۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فاءدہ لے سکیں ۔
برادری والا مضمون حقیقت پر مبنی ہے ۔بہت عمدہ جناب ۔۔۔
اسد گورمانی ،شاءستہ ناز،خرم شہزاد
لاہور گلبرگ