50 لفظوں کی کہانی ۔۔۔کرپٹ نظام

اس نے سڑک پر سگنل توڑا،
افسر کو رشوت دی،
بجلی کے لئے کنڈا لگایا،
مال بیچ کر ناجائز منافع کمایا،
شام میں ٹی وی پرخبر چلی،
50 افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار،
دیکھ کر کہنے لگا اس ملک کا سسٹم ہی کرپٹ ہے۔۔!

حصہ

جواب چھوڑ دیں