نماز میں شرم کیسی ؟یہ تو نیت سے پڑھی جاتی ہے !

نماز میں شرم کیسی یہ تو وقت اور جگہ دیکھ کر نہیں بلکہ نیت سے پڑھی جاتی ہے،یہ بات میں نے ایک شاہ رخ کی فلم ’مائی نیم از خان ‘ میں سنی تھی مگر اس کا عملی مظاہرہ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دیکھا۔
مائی نیم از خان فلم کا ایک سین مجھے بہت اچھا لگا ، وہ یہ کہ شارخ خان ایک فیملی کے ساتھ کہیں سفر پر نکلتا ہے تو راستے میں کہیں نماز کا ٹا ئم ہو جاتا ہے۔ اتنے میں وہ اٹھ کر نماز کی تیاریوں میں لگ جاتا ہے، اس کے ساتھ سفر کرنے والی فیملی پو چھتی ہے کہ کہاں جارہے ہیں ، وہ کہتا ہے کہ نماز پڑھنے جارہا ہوں، اس بات پر فیملی کو بہت عجیب لگتا ہے اور وہاں موجود ایک شخص کہتا ہے کہ آپ یہاں نماز پڑھیں گے ، شاہ رخ خان کہتاہیکہ جی میں یہیں پڑھوں گا۔
اس پر وہ شخص کہتا ہے کہ ’’ نما ز جگہ اور لوگوں کو دیکھ کر پڑھی جاتی ہے ‘‘
تو شاہ رخ خان کہتاہے کہ’’نہیں نہیں نماز جگہ اور لوگوں کو دیکھ کر نہیں بلکہ نیت سے پڑھی جاتی ہے ‘‘ اور پھر وہ نماز میں مشغول ہوجاتاہے،وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس جگہ پر میں اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہا ہوں اور کن لوگوں کے سامنے نماز پڑھ رہا ہوں۔ اٹھ کر وضو کرتاہے اور اسٹیشن پر نیت باندھ لیتاہے۔اس موقع پر لوگ انہیں بڑی حیرت سے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگ جاتے ہیں،مگر شاہ رخ خان کے چہرے پر کوئی شرمندگی کے آثا ر نظر نہیں آتے کیونکہ اس وقت وہ اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف ہوتا ہے۔
یہ تو تھا ایک فلمی سین جو ہم نے کئی بار اس مووی میں دیکھا ہوگا۔ مگر ایسا ہی ایک حقیقی واقعہ 25 مارچ کو ہونے والے کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میں بھی دیکھنے میں آیا۔ جب پی ایس ایل کی اختتامی تقریب شروع ہوئی تھی اور مختلف فنکار گانوں اور ڈانس کے ذریعے اپنی پرفارمنس کا مظاہر ہ کررہے ہو تے ہیں ، اس وقت مغرب کی نماز کا وقت بھی ہو رہا ہو تا ہے مگر پروگرام ہے کہ ایک منٹ کے لیے بھی نہیں روکا جاتا ،ایسے میں ایک انکلوژر میں کچھ لوگ کھڑے ہوکر نماز مغرب کی ادائیگی میں لگ جاتے ہیں۔ اور ماحول اور جگہ کی پرواہ کیے بغیر باجماعت نماز ادا کرتے نظر آتے ہیں۔یہ دیکھ کر میرا دل بے اختیار اپنے رب کا شکر ادا کرنے لگ جاتا ہے کہ جس نے ہمیں اپنی کبریائی بیان کرنے کے لیے یہ پیارا وطن پاکستان عطا کیا۔ اور لوگ آج بھی بلا خوف وخطر آزادی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے نظر آتے ہیں۔
بے شک ہمیں ہر اچھے کام کی حو صلہ افزائی کرنی چاہیے ،نماز کی ادائیگی کرنے والی اس جماعت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی اور لوگ اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں