تمہیں کیا ہوگیا لوگو!،محبت کیوں نہیں کرتے۔۔۔؟؟

بسااوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ سے محبت کرنے والے لوگ ہی آپ کا سب کچھ ہوتے ہیں۔ آپ دکھی ہوں یا خوش، مسائل میں گھرے ہوئے ہوں یا پھر خوشحالی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوں، دونوں صورتوں میں آپ اپنے نہ صرف مسائل کا تذکرہ ان سے کرتے ہیں بلکہ ان کے دیے ہوئے مشوروں پر عمل بھی کرتے ہیں، یہ سب آپ اس لئے کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ آپ کی نظر میں اس فرد کی اہمیت ہوتی اور آپ کو اس بات کا یقین ہوتا ہے کے وہ شخص آپ کا کبھی برا نہیں چاہے گا۔ یقین جانئے ایسے لوگ آپ کے لئے نعمت سے کم نہیں ہیں۔ محبت وہ پاکیزہ جذبہ ہے جس کو رحمن نے اپنے بندوں کی صفات میں شامل کیا ہے، لیکن اکثر وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں، اور پھر ایسے تلخ لمحات بھی آتے ہیں کے جب آپ اپنے چاہنے والوں سے رابطے کم کردیتے ہیں اور یہیں سے آپ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھنا شروع ہوجاتی ہیں ،یقین جانیے یہ دوستی کا رشتا خون کے رشتوں سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔کیونکہ اس رشتے کی بدولت ہم ایک دوسرے کی پہچان بن جاتے ہیں ،ہم ایک دوسرے کے رازداں، غمخوار بھی ہوتے ہیں۔یا یوں سمجھئے کے یہ دوستی کا رشتہ یک جان اور دو قالب کی مانند ہوتا ہے، اس رشتے کو قائم رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے کے ہم غلط فہمیوں کا ازالہ کریں اور عفوودرگزر سے کام لیں۔
قدر کیجئے ان کی جو آپ کی قدر کرتے ہیں اور پیار کیجئے ان سے جو آپ سے پیار کرتے ہیں، اور اس جہاں میں محبتیں بکھیرتے رہیں اور دل میں پیدا ہونے والی نفرت کی آگ کو رحمن کے ذکر سے ٹھنڈا کردیں۔۔۔
یہ ہے سچی عبادت، یہ عبادت کیوں نہیں کرتے،
تمہیں کیا ہوگیا لوگوں،محبت کیوں نہیں کرتے۔۔۔؟؟

جواب چھوڑ دیں