رشتے تکلیف کیوں دیتے ہیں؟ 

رشتے تکلیف کیوں دیتے ہیں ؟
یہ سوال ہم اپنے آپ سے خود ہی کرلیں تو لیجیے جواب سارے حاضر ہیں۔۔۔
۔1۔پہلی بات تو یہ کہ اللہ نے صلہ رحمی کا حکم دیا ہے اور قطع رحمی سے منع فرمایا ہے۔
تشریح کو فی الحال رہنے دیں۔۔۔
بس اتنا جان لینا کافی ہے کہ انسان اور شیطان کے درمیان جو کشمکش روز اول سے جاری ہے، وہ آخری سانس تک رہے گی۔
۔2۔اللہ نے قرآن میں دلوں کی بیماریوں کا بہت تزکرہ کیا ہے۔۔۔ دلوں کا تنگ ہوجانا۔۔۔ دلوں کا سخت ہوجانا۔۔۔ دلوں میں بغض، کینہ، حسد، جلن بھرجانا۔۔چغلخوری ، جھوٹ، زبان درازی۔ دراصل یہی وہ خاص بیماریاں ہیں جن کی وجہ سے ایک مسلمان منافق بھی ہوجاتا ہے اور کہیں فاسق بھی اور کہیں فاجر۔پھر وہ گالیاں بھی دیتا ہے، بہتان بھی لگاتا ہے، وسوسے پہ یقین بھی کرتا اور یوں جھوٹ بھی کثرت سے بولنے لگتا ہے کہ جھوٹ بھی اسے سچ لگتا ہے۔ اور مایوسی اور غموں کا بوجھ لاد لیتا ہے۔
۔3۔ان سے بچنے کی خاص آیات تو اللہ رب العزت نے بتادی اور ہم میں سے بہت سے مسلمان اس کا خوب خوب اہتمام بھی کرتے رہتے ہیں بلکہ ہم سب کو عادت سی ہے کہ رات سوتے وقت جاگتے وقت شام کے وقت ہم اہتمام کرتے ہیں اور یقین جانیے بہت اچھا کرتے ہیں۔۔
لیکن۔۔۔۔! ۔
کیا وجہ ہے کہ ان سب کے باوجود ہمارے دلوں پر تالے لگ گئے ہیں، کوئی اپنی محرومی کا بدلہ نکالتا ہے کوئی اپنے والدین کی محرومیوں کا بدلہ نکالتا ہے، اور کوئی بس خود کو سیف سائڈ کے لیے دلوں کو تنگ و تاریک کوٹھری میں بند کیے بیٹھا ہے۔
یہ جانے بغیر کہ زندگی کا امتحان آپ کے عمل، رویے آپ کے اخلاص اور اخلاقی عبادات پر ہی کامیاب ہوگا۔
ہم تب ہی اس امتحان سے کامیاب گزریں گے جب خود کو قرآن کی رو سے اچھی طرح جان پائیں گے اور نیک عمل کی جانب متوجہ ہوں گے۔
اور جو سوال آپ کے سامنے رکھا گیا۔۔
اس کا آسان سا جواب تو اسی میں کہیں آپ کو ملے گا۔
آپ کوشش کریں بار بار تحریر کو پڑھیں۔۔۔
سامنے والے کا ردعمل اسی پر چھوڑ دیں۔۔۔
اپنی محرومی و ناانصافی، زیادتی کو ایک طرف کردیں۔
وہ کریں۔۔۔ !
جو اللہ ہم سے چاہتا ہے ، آپ یقین جانیے آپ ایک قدم بڑھائیں گے اللہ چل کر آئے گا ، آپ چل کر بڑھیں گے اللہ بھاگ کر آپ کے پاس آئے گا حتی کہ اللہ رب العزت آپ کا ہاتھ پاؤں، زبان بن جائے گا بس اسی سے بار بار توبہ استغفار اور مدد درکار ہونی چاہیئے۔

حصہ

9 تبصرے

  1. بہترین بالکل صحیح کہا شہلا آپ نے بس اللہ اور صرف اللہ کی رضا مقصود نظر بن جائے تو کوئی رشتہ کبھی تکلیف کا باعث نہ بنے

  2. بہت اچھی اور اصلاحی تحریر ہے۔آج کے نفانفسی کے دور میں جب رشتوں میں نفرت کی دیواریں کھڑی ہونا عام ہوگیا ہو،ایسی تحریروں کی شدید ضرور ت ہے

  3. جزاک اللہ
    ہمارے معاشرے میں بڑھتی بے راہ روی اور پھر میڈیا کا کردار ہم اسلیلئے ایک دوجے سے لڑے بیٹھیں ہیں۔

  4. Bohat behtreen tehreer hy Allah ko razi karna maqsod ho to har talkh baat per chasham poshi ke ja sakti hy magar mujhe lagta hy hamare ander sabro bardasht baqi nhi raha rishty tootny ke waja sabar ka fuqdan or media ka kirdar hy

  5. رشتہ داری رحمان کی شاخ ھے ۔۔۔اس شاخ کو جوڑے رکھنا مسلم معاشرےکے ہر فرد کی ذمہ داری ھے ان حالات میں ایک خوبصورت تحریر جزاک اللہ

جواب چھوڑ دیں