امریکی ففتھ جنریشن وار اورہم

یہ بات اب کوئی ڈھکی چھپی نہیں کہ’’ امریکہ ایک سائبر فورس تیار کر چکا ہے اور یہ سائبر وار ففتھ جنریشن وار کے نام سے ورلڈ میں جانی جاتی ہے۔پہلے ایٹمی وار کے ذریعے ڈرایا جا رہا تھا اب نئی نسل کے نوجوان کو اس میں اس طرح شامل کیا جائے گا کہ وہ نا سمجھی میں اپنے ہی ملک کے خلاف اندر سے اٹھ کھڑے ہوں گے۔
لیکن کیوں۔۔؟؟
اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔۔؟؟
پاکستان کی طرف سے مسلسل امریکی حکم عدولی کی سزا کے بارے میں بار بار امریکہ کی طرف سے اعلانات کیے جارہے ہیں۔جس میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ پاکستان کو اپنی زمین کھونی پڑ جائے گی اور دو دن پہلے کی بات ہے امریکی نائب صدر جس نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر افغانسان میں امریکی کیمپ کا دورہ کیا،اعلان کیا کہ
پاکستان نے اگر ہماری بات نہ مانی تو اسے بہت کچھ کھونا پڑ سکتا ہے۔ اور اگر ہماری بات مان لی تو بہت کچھ حاصل ہو گا۔ وغیرہ وغیرہ۔
لب لباب یہ ہے کہ پاکستان فی الحال نہ ڈنڈے سے ڈر رہا ہے اور نہ ہی گاجر کے چکر میں آ رہا ہے اور تیسرا آپشن بچتا ہے ” سزا ” کااور سزا کی تیاری کی بھی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔جس سلسلے میں پہلی خبر یہ رپورٹ ہوئی ہے کہ امریکی انتطامیہ کی جانب سے باقاعدہ سائبرفورس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔جس کا مقصد یہ ہو گا کہ ففتھ جنریشن وار لڑی جائے اور سب سے زیادہ فوکس فرقہ واریت پر ہے بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث، شیعہ کا کھیل کھیلنا اور دوسرے نمبر پر لسانیت، سندھی، بلوچی، پٹھان، پنجابی، پر کام کیا جائے گا۔ معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری بھولی بھالی عوام ان دونوں مدعوں پر ہی بہت جلد ایکشن میں آ جاتی ہے۔ اگر آپ ملکی سلامتی کو اپنا سب سے بڑا مشن بنائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو لڑا نہیں سکتی۔جہاں تک ممکن ہو اس پراپیگنڈے کا توڑ کریں۔ یہی اس جنگ کا جواب ہو گا، اور یہی جنگ ہے جو آپ نے ، میں نے ، اور پورے پاکستان نے لڑنی ہے۔یہی وہ طریقہ ہے کہ جس سے ہم ہر میدان کی طرح ففتھ جنریشن وار میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کرسکیں گے
ان شاء اللہ

حصہ

2 تبصرے

  1. 50%تو ہمارے میڈیا کے ہاتھ میں یے چاہے social media ہی کیوں نہ ہو۔
    نئے سال کا بہترین پیغام۔very Weldon

Leave a Reply to Laila