مشکل حالات سے نکلنے کا خدائی نسخہ

بنی اسرائیل مصر میں کئی سو سال سے شدید مشکل حالات میں زندگی گزار رہے تھے۔ وہاں کی قبطی قوم ان پر طرح طرح کے مظالم ڈھاتی تھی اور حکومتِ وقت کی اس کو تائید حاصل تھی۔ اہراموں ، محلات اور فلک بوس عمارتوں کی تعمیر میں ان سے بیگار لیا جاتا ، ان کے لڑکوں کو قتل کیا جاتا اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیا جاتا۔

ان حالات میں حضرت موسی علیہ السلام کی بعثت ہوئی۔ انھوں نے ایک طرف فرعون کو چیلنج کیا ، اسے بنی اسرائیل پر ظلم ڈھانے سے منع کیا اور اسے راہ حق کی طرف دعوت دی ، دوسری طرف بنی اسرائیل کی دینی اور اخلاقی تربیت پر توجہ دی۔

حضرت موسی علیہ السلام کی بعثت کے بعد بھی بنی اسرائیل کی پریشانیاں کم نہیں ہوئیں تو وہ جزع و فزع کرنے لگے۔انھوں نے حضرت موسی علیہ السلام سے شکایت کی کہ آپ کے آنے کے بعد بھی ہماری مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی ، پھر آپ سے کیافائدہ؟ اس موقع پر حضرت موسی علیہ السلام نے اپنی قوم کو جو نصیحت کی اسے قرآن نے ان الفاظ میں نقل کیا ہے

“اللہ سے مدد چاہو اور صبر کرو۔۔۔ زمین اللہ کی ہے۔۔۔ وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے اور آخری کام یابی انہی کے لیے ہے جو اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کریں۔۔۔ قریب ہے کہ تمھارا رب تمھارے دشمن کو ہلاک کردے اور تم کو زمین میں جانشین بنایے.. پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو..” الاعراف :127_128

اگلی آیات میں بتایا گیا ہے کہ بالآخر اللہ کا وعدہ پورا ہوا۔ فرعون اپنے لاولشکر کے ساتھ دریا میں غرقاب ہوا، بنی اسرائیل کو اس کے مظالم سے نجات ملی اور وہ ‘بابرکت’ سرزمین کے وارث بنے۔

آیاتِ بالا میں مشکلات سے نجات پانے کا جو نسخہ بتایا گیا ہے وہ دو نکات پر مشتمل ہے۔

اللہ سے استعانت اور صبر۔۔۔

استعانت کا مطلب یہ ہے کہ صرف اللہ سے لَو لگائی جائے ، مشکلات کے ازالے کے لئے اس سے دعا کی جائے ، اسی کی عبادت کی جائے ، اسی کو مشکل کشا سمجھا جائے اور صبر کا مطلب یہ ہے کہ جیسے بھی حالات پیش آئیں ، انھیں گوارا کیا جائے ، ان پر جزع و فزع نہ کیا جائے اور ان میں حق پر جمے رہا جائے۔

مشکلات سے نکلنے کا یہ مجرّب خدائی نسخہ ہے۔۔۔ یہ نسخہ آج بھی کارگر ہے۔۔ کوئی اس پر عمل کرکے تو دیکھے

حصہ
mm
ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی صاحبِ طرز قلم کار ،مصنف اور دانش ور ہیں۔ وہ تصنیفی اکیڈمی، جماعت اسلامی ہند کے سیکریٹری اور سہ ماہی مجلہ تحقیقات اسلامی کے نائب مدیربھی ہیں۔

1 تبصرہ

  1. First of all, thank you for your post. baccarat online Your posts are neatly organized with the information I want, so there are plenty of resources to reference. I bookmark this site and will find your posts frequently in the future. Thanks again ^^

جواب چھوڑ دیں