کون لوگ ہو تم؟

تم وہی ہو نا
جو ایک دوسرے کی گردنیں مارتے تھے۔
جن کی لڑائیاں صدیوں چلتی تھیں ۔
جن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا اور وہ دوسرے قبیلوں پر شب خون مار کر گزارا کرتے تھے۔
صحرا تپتا صحرا
گرم قلیل پانی
کڑی نا قابل برداشت دھوپ
اور انتہائی مفلسی و بے کاری
پھر
اللہ نے تمہیں اسلام کی دولت سے نوازا
اپنا عزیز ترین آخری نبیؐ بھیجنے کے لیے تم بدوؤں کا انتخاب کیا۔
پھر
اس اسلام کی وجہ سے تمہیں عزت و شرف ملی ،دولت وثروت ملی ،جاہ ومرتبہ ملا
اور اب حال یہ ہے کہ اس نبی مہربانﷺ کے پیارے امتی اور اس اسلام کے ماننے والے بیت المقدس پر خون کے آنسو بہا رہے ہیں ، بے سروسامانی کے عالم میں پتھروں سے پہرہ داری کر رہے ہیں اور تم حاجیوں کے جوتیوں کے صدقہ ملنے والی دولت سے پچاس ارب روپے کی ایک فضول سی پینٹنگ خرید رہے ہو؟
کون لوگ ہو تم؟
کہاں ہیں ان ظالموں کے وکیل جو ہمیں ان کی شریعت کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے؟
تم جلد تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے کئے جاؤ گے۔
فرد جرم عائد کی جائے گی اور ممکن ہے اتنے اکابر مجرمین کے لیے اس کی ضرورت ہی نہ پیش آئے
پھر تم سزا کے عمل سے گزرو گے
جلد نوچے اور گھسیٹے جاو گے
آہنی شکنجوں میں جکڑے جاؤ گے
آقاؐ کا قہار رب ان کی امت کے مجرموں کو جلد بے یارو مدد گار کرنے والا ہے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
ان شا اللہ

حصہ

جواب چھوڑ دیں