صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے

 اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر پرندوں کیلیئے پانی یا دانہ رکھیئے۔

 اپنی مسجد میں کچھ کرسیاں رکھ دیجیئے جس پر لوگ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔

 سردیوں میں جرابیں/مفلر/ٹوپی گلی کے جمعدار یا ملازم کو تحفہ کر دیجیئے۔

 گرمی میں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانی لیکر دیدیجیئے۔

 اپنی مسجد یا کسی اجتماع میں پانی پلانے کا انتظام کیجیئے۔

 ایک قرآن مجید لیکر کسی کو دیدیجیئے یا مسجد میں رکھیئے۔

 کسی معذور کو پہیوں والی کرسی لے دیجیئے۔

 باقی کی ریزگاری ملازم کو واپس کر دیجیئے۔

 اپنی پانی کی بوتل کا بچا پانی کسی پودے کو لگایئے۔

 کسی غم زدہ کیلئے مسرت کا سبب بنیئے۔

 لوگوں سے مسکرا کر پیش آئیے اور اچھی بات کیجیئے۔

 کھانے پارسل کراتے ہوئے ایک زیادہ لے لیجیئے کسی کو صدقہ کرنے کیلئے۔

 ہوٹل میں بچا کھانا پیک کرا کر باہر بیٹھے کسی مسکین کو دیجیئے۔

 گلی محلے کے مریض کی عیادت کو جانا اپنے آپ پر لازم کر لیجیئے۔

 ہسپتال جائیں تو ساتھ والے مریض کیلئے بھی کچھ لیکر جائیں۔

 حیثیت ہے تو مناسب جگہ پر پانی کا کولر لگوائیں۔

 حیثیت ہے تو سایہ دار جگہ یا درخت کا انتظام کرا دیجیئے۔

 آنلائن اکاؤنٹ ہے تو کچھ پیسے رفاحی اکاؤنٹ میں بھی ڈالیئے۔

 زندوں پر خرچ کیجیئے مردوں کے ایصال ثواب کیلئے۔

 اپنے محلے کی مسجد کے کولر کا فلٹر تبدیل کرا دیجیئے۔

 گلی اندھیری ہے تو ایک بلب روشن رکھ چھوڑیئے۔

 مسجد کی ٹوپیاں گھرلا کر دھو کر واپس رکھ آئیے۔

 مسجدوں کے گندے حمام سو دو سو دیکر کسی سے دھلوا دیجیئے۔

 گھریلو ملازمین سے شفقت کیجیئے، ان کے تن اور سر ڈھانپیئے۔

 اس پیغام کو دوسروں کو بھیج کر صدقہ خیرات پر آمادہ کیجیئے

حصہ

1 تبصرہ

  1. ماشاء اللہ بہت آسان طریقے ہیں صدقہ کرنے کے اللہ جزائے خیر دے
    واقعی صدقہ بہت سی بلاؤں کو ٹالتا ہے

جواب چھوڑ دیں