لالہ شمس پٹھان

اپنےقلم کی نوک سے اپنے سماجی شعور کو برتنے والے سکھر کے رہائش پذیر لالہ شمس پٹھان عرصہ 32 سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں ،کالم نویسی اور مختصر انشاء نگاری میں انھیں مہارتِ تامہ حاصل ہے۔فیس بک کو کتھارسس اورادبی ذوق کی تکمیل کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے یہ کوئی ان سے سیکھے۔ان کی تحریریں سلاستِ بیانی اور ندرتِ خیال سے مملو ہوتی ہیں، لالہ شمس پٹھان منجملہ ان قلم کاروں میں شامل ہیں جو اگر اپنے جذبات کے اظہار کے لیے قلم کو وسیلہ نہیں بناتے ان کی پوروں سے لہو رسنے لگتا۔موٹیویشنل اسپیکربھی ہیں۔فیس بک پرانھیں قلم قبیلہ کے نام سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ریڈیو پاکستان خیر پور میں بڑی خوش اسلوبی سےادبی محفل جماتے رہے ہیں۔ان دنوں”گمان سے یقین تک“ کے زیر عنوان کتاب لکھ رہے ہیں،سماجی سرگرمیوں میں بھی متحرک ہیں۔کالم نویسوں کی عالمی تنظیم جس کی دنیا کے 80 ممالک میں شاخیں ہیں اس کے ڈویژنل صدر ہیں۔متعدد اخبارات میں مدیر رہے۔ اس وقت بیک وقت کراچی اور سکھر سے شایع ہونے والے روزنامہ میں بطور ایڈیٹر فرائض انجام دے رہے ہیں.

حصہ

جواب چھوڑ دیں