شوہروں کا تربیتی پروگرام . سبق 1

اگر کوئی خاتون نماز کے دوران اونچی تلاوت شروع کر دے یا کھنگورا مارے یا بلند آواز سے تکبیرِ انتقال یعنی اللہ اکبر کہے, تو مندرجہ ذیل امور کو چیک کر لیجئے…

– بچے کو جا کر دیکھ لیجئے۔

– چولھے پر رکھی ہنڈیا میں ڈوئی مار دیں۔

– دروازہ چیک کر لیں، شاید باہر کوئی آیا ہے۔

– ٹیلی ویژن کی آواز کم کردیں۔

– خاتون کا موبائیل سائیلنٹ پر وائبریٹ کر رہا ہے، چیک کریں کس کا ھے۔

– بارش یا تیز ھوا کی صورت میں فوراً باہر لٹکے کپڑے اتار کر اندر رکھ دیں۔

اگر ان میں سے کوئی بھی بات نہیں، تو سمجھ لیں کہ خاتون نے آپ کے ساتھ کہیں باہر جانا ھے۔ ان کی نماز ختم ہونے کا انتظار کریں…. ورنہ موصوفہ آپ کے کسی بھی جسمانی، روحانی یا نفسیاتی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہوں گی ۔

ان تر بیتی ہدایات کے مطابق عملی مشقیں جاری رکھیں . اہلیہ کو شکایت کا موقعہ نہ دیں . عمدہ کارکردگی اور بہتر تابعداری کی چند گواہیاں موصول ہونے کے بعد سبق نمبر 2 جاری کر دیا حائے گا

حصہ

1 تبصرہ

  1. بہت عمدہ!!
    پہلا سبق عام طور پر آسان ہوتا ہے، اور آپ نے آسان سبق سے آغاز کر کے ثابت کیا ہے کہ آپ اچھے استاذ نکلیں گے۔

جواب چھوڑ دیں