کراچی میں 3 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں، وزیراعظم

187

کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے بینکوں کے سربراہوں کو کامیاب جوان پروگرام کے لیے قرض کی ادائیگی کا عمل بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اس پروگرام کے تحت اب تک 3 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔

عمران خان کی تحریک کا حصہ بننے والا ہر نوجوان ہر منصوبے کا حصہ بنے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے جمعہ کو کامیاب جوان پروگرام کے سلسلے میں مختلف بینکوں کا دورہ کیا ۔

انہوں نے بینکوں کے سربراہان کو قرض کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کو لے کر ایک خوف کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔کیا پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ہونا جرم ہے پی ٹی آئی ورکرز اتنے نالائق نہیں کہ وہ میرٹ پر پورا نہ اتر سکیں۔

پی ٹی آئی ورکرز سے کہتا ہوں میرٹ سے نہ گھبرائیں۔آپ کامیاب جوان سمیت احساس اور نیا پاکستان پروگرام کیلئے اہل ہیں۔عمران خان کی تحریک کا حصہ بننے والا ہر نوجوان ہر منصوبے کا حصہ بنے۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں اس پروگرام کے تحت اب تک 3 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔پروگرام کے ذریعے30 ہزار خاندانوں کے افراد با عزت روزگار حاصل کر چکے ہیں