باپ کے ہاتھوں بیٹی اورآشنا کاقتل‘ملزم جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میںباپ کے ہاتھوں بیٹی اور اْس کے محبوب کا غیرت کے نام پر قتل ،عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پولیس نے ملزم اظہر کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی پولیس کاکہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے گھر پر پیش آیا، لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا کہ باپ نے دیکھ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔