
کراچی (پ ر)نوجوانوں کو ٹیکنیکل علوم سے آراستہ کررہے ہیں ۔نوجوان آئی ٹی کورسز میں مہارت حاصل کریں ۔موجودہ دور آئی ٹی کادور ہے ۔نوجوان زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں ۔تعلیم انسان میں شعوراور آگہی پیدا کرتی ہے ۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون کے تحت ,,بد؛لو اپنا کل ،،پروجیکٹ میں آئی ٹی اور انگلش لینگویج کورسز مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین لانڈھی ٹائون محمد عمران ،ڈائریکٹر یوتھ ایمپاورامنٹ نعیم گوہر اور لانڈھی ٹائون چیئرمین کے کوآرڈینٹرسید اقبال سعید ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون کے تحت یوتھ ایمپاورامنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ,,بدلو اپنا کل پرجیکٹ ،،ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے ذریعے ہم نسل نو کو جدید تعلیم اور علوم سے آراستہ کررہے ہیں اور بالکل مفت یہ کورسز کروائے جارہے ہیں ۔بڑھتی ہوئی مہنگائی او رغربت کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو آئی ٹی کے کورسز نہیں کرا سکتے لانڈھی ٹائون نے اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر یوتھ ایمپاورامنٹ کا ڈیپارٹمنٹ قائم کیا اور ہزاروں طلبہ وطالبات اس پروجیکٹ سے وابستہ ہورہے ہیں جو کہ حافظ نعیم الرحمان کے ویژن کے مطابق ہے ۔