خیرپور،تنظیم آرائیاں کی جانب سے مفت آنکھوں کے کیمپ کا قیام

67

خیرپور(جسارت نیوز ) مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی جانب سے آرائیں لقمان میں ملک کی سب سے بڑی تین روزہ اٹھاریویں مفت احمد آنکھوں کی کیمپ شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں کیمپ کے آغاز میں پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کی دعائے خیر سے ہوا۔ اس موقع پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں، حاجی منیر احمد آرائیں، یاسر یونس آرائیں، چودھری مختار ہندل پریس کلب بھریا روڈ کے صدر محبوب نوناری ایڈووکیٹ ،خالدہ ریاض ایڈووکیٹ ،صفدر بھٹی، سکھر کے سینئر صحافی یاسر آرائیں، وقاص سلیم، پی پی لقمان کے رہنما منظور حسین ٹانوری معزور رہنما علی عنصر سندھو عبدالمجید میتلو زاہد منگی ظفر اقبال آرائیں بھٹائی فرنیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رمضان مغل عبدالحمید آرائیں ذولفقار برڑو سمیت دیگر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر اسلام آباد لاہور کراچی سے آئے آنکھوں کی بیماریوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے دور دراز سے آئے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ و آپریشن کیے۔ کیمپ کل اور پروٹون بھی جاری رہے گا کیمپ کے دوران مریضوں کو لینس چشمے و ادویات رہائش فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر عبدالمجید آرائیں منیر احمد ارائیں یاسر یونس آرائیں نے کہا کہ دکھی و ضرورت مندوں کی مدد کرنا عین عبادت ہے کیمپ اب بالغ ہوچکی ہے جس سے ہزاروں مریض فیضیاب ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ نسل در نسل جاری و ساری رہے گئی۔ ڈپٹی کمشنر احمد فواد شاہ ڈی ایس پی فراز شاہ و برطانیہ امریکہ کینیڈا سے آئے ہوئے مہمانوں و صحافیوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور آرائیں برادران کے فلائی کاموں کی تعریف کی۔