اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت7 جنوری کو ہوگی ، عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کی 6 سے10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔
طلبا تنظیموں پر پابندی کےخلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔