شامی باغیوں کی قیادت کرنے والا ابو محمد الجولانی کون ہے؟

392

دمشق: شام میں اپوزیش کے جنگجوؤں  اورحیات تحریر الشام’کے سربراہ ابو محمد الجولانی کی قیادت میں شامی باغیوں کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی جاری ہے، ملک کے دیگر شہروں پر قبضہ کرلیا ہے،  جس کے بعد 24 سال سے حکومت کرنے والا شامی صدر بشارالاسد دمشق سے فرار ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی باغیوں کی قیادت کرنے والا ابومحمد الجولانی کا اصلی نام احمد حسین الشرا ہے، جو  1982 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئے، ان کے والد ایک پیٹرولیم انجینئر تھے اور ان کا خاندان 1989 میں شام واپس آیا جہاں وہ دمشق کے قریب آباد ہوئے۔

2003 میں امریکی جارحیت کے خلاف  القاعدہ  میں شرکت کی ، جس کے بعد2006 میں  قید کرنے کے بعد امریکی فوجیوں نے 5سال بعد رہا کردیا تھا، رہائی کے بعد الجولانی کو شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم ‘النصرہ فرنٹ’ قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی، جس نے خاص طور پر ادلب میں مخالف قوتوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنا اثر دکھاتے ہوئے کئی کامیاب کارروائیاں کیں۔

الجولانی نے کہا کہ  شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے  شام کو اسلامی قانون کے تحت چلایا جانا چاہیے اور ملک کی اقلیتوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔