برطانیہ نے بھارت کی دو شخصیات کو دیئےگئے اعلیٰ اعزازات واپس لے لیے

260
British honors revoked

برطانوی حکومت نے بھارتی نژاد کمیونٹی کی دو نمایاں شخصیات کو دیے جانے والے اعلیٰ سرکاری اعزازات واپس لے لیے ہیں۔

انیل کمار بھانوٹ اور رامندر سنگھ رینجر پر اعزازات کے وقار کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ رامندر سنگھ رینجر معروف کاروباری شخصیت ہے۔ اُس نے کنزیومر گڈز کی کمپنی سن مارک قائم کی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ اُس نے انڈین اور ایشین کمیونٹی کے لیے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

رامندر سنگھ اور انیل بھانوٹ کو ایشین کمیونٹی کی خدمات انجام دینے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر کمانڈر آف دی برٹش ایمپائر اور آفیسر آف دی برٹش ایمپائر سے نوازا گیا تھا۔ رامندر سنگھ رینجرز پر پہلے مختلف منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اُس نے معافی بھی مانگی تھی۔

رامندر سنگھ رینجر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی پریشان کن اور نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے رامندر سنگھ رینجر کی پوری ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔ شاہ چارلس سوم کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔