فورٹ پولیس نے قتل و دیگرمقدمات میں اشتہاری 2ملزمان کو دھرلیا

240

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)فورٹ پولیس کی کارروائیوں میں قتل اور جعلسازی کے مقدمات میں اشتہاری سمیت 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔فورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور جعلسازی کے مقدمات میں اشتہاری 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزم علی محمد چانڈیو تھانہ فورٹ میں درج قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھادوسرا گرفتار ملزم غلام محمد تھانہ ائرپورٹ ضلع نوابشاہ میں درج جعلسازی کے مقدمہ میں اشتہاری تھا۔ فورٹ پولیس نے مزید کارروائی
کرتے ہوئے پرانی گوشت مارکیٹ کے قریب سے محمد عمیر گدی پٹھان کو تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم تیار شدہ مین پوری فروخت کرنے کے ارادے سے کھڑا تھا گرفتار ملزمان کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے معزز عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ مین پوری فروش کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
فورٹ پولیس کارروائیاں