سعودیہ نے’’بہترین ایئر لائن کیبن کریو‘‘کا اعزاز حاصل کرلیا

176
سعودی ایئر ’’بہترین ایئر لائن کیبن کریو‘‘کے اعزاز کرنے بعد شرکاء کاگروپ فوٹو

کراچی(کامرس ڈیسک)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ کو امریکا کے شہر میامی میںمنعقدہ بزنس ٹریولر یو ایس ایوارڈز 2024میں’’بہترین ایئر لائن کیبن کریو‘‘کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس اعزاز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ایئر لائن کو مذکورہ کٹیگری میںاس ایوارڈسے نوازا گیا ہو۔یہ اعزاز سعودیہ کے کیبن کریو کی جانب سے غیر معمولی مہمان نوازی اورخدمات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ،جس نے سعودیہ کو کیبن سروس کی عمدہ کارکردگی کے اعتبار سے ایوی ایشن انڈسٹری میںسب سے نمایاں رکھا ہے۔سعودیہ کے چیف گیسٹ ایکسپیرئنس افسر Rossen Dimitrov نے اس اعزاز کے حصول کے حوالے سے کہا کہ ’’یہ ایوارڈ عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے میںہمارے کیبن کریو کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کو منہ بولتا ثبوت ہے۔سعودیہ کا کیبن کریو سعودی مہمان نوازی اور ثقافتی اقدار کی مثال ہے،جو مملکت میں رچی بسی گرمجوشی،سخاوت اورعزت کا عملی نمونہ ہے۔یہ ایوارڈ نہ صرف ہماری کارکردگی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ سعودی عرب کے وڑن2030کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے ،کیونکہ ہم دنیا بھر سے سیاحوں کو مملکت میںلارہے ہیں۔‘‘