سولجر بازارتھانے کی حدود میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ،18ملزمان گرفتار

103

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے سولجر بازارتھانے کی حدود میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا، فلیٹ میں آن لائن جواکھیلا جارہاتھا۔تفصیلات کے مطابق ایسٹ پولیس نے کراچی کے دوسرے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ، سولجر بازار تھانے کی حدود میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں منظم جوئے کا اڈہ چلانے والی ادیبہ شامل ہیں ، کارروائی کے دوران لیپ ٹاپ، کیش، پلے کارڈ اور دیگرسامان برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ بھی درج کرلیا۔