کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تھانہ پاکستان بازار پولیس نے دو جعلی لیڈی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی نے بتایا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمہ نے الطاف نگر میں گھر میں گھس کر چوری کی تھی، واردات کے بعد ملزمہ فرار ہوئیں تو متاثرہ خاتون نے اہل علاقہ اور پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک خاتون سمیت 2 ملزمہ کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمہ نوشین اور اریبہ کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔