کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پکڑی گئی، جہاں سے 40 ہزار ڈالر اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ڈائریکٹر ایف ائی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کلفٹن میں جیولری کی دکان کی آڑ میں غیرملکی کرنسی کا غیر قانونی دھندے کا پتا لگا کر 40 ہزار ڈالر برآمد کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت ممتاز شوکت اور خالد ایوب کے نام سے ہوئی، جنہیں کلفٹن میں واقع جیولری شاپ سے گرفتار کیا گیا۔