راولپنڈی:چیئرمین تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہن علیمہ خان
کی اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں 24 مئی کوہونے والے احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد پرتکرار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ آپ نے جاں بحق افراد کی تعداد 12 کیوں بتائی؟ جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ جتنے افراد جاں بحق ہوئے اتنے ہی بتائے گے زیادہ نہیں بتا سکتے، ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں، اس میں بغیر تصدیق کیسے اضافہ کرسکتے ہیں؟
علیمہ خان نے کہا آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ لاپتا ہیں؟ جس پربیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اس پر کام کررہی ہیں۔ خیال رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں 4 رینجرز اور ایک پولیس کا جوان جاں بحق ہوا تھا جبکہ 4رینجرز کے اور پولیس کے کوئی 100 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ اس حتجاج میں 12 کارکنان مارے گئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔