فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج نے غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرت مہاجر کیمپ میں پناہ گزینوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی بمباری کے بعد جب زخمیوں اور لاشوں کو العودہ اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بھی بمباری کردی۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 603 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 102765 تک پہنچ گئی ہے ۔