شہدادپور: سود خور کے خلاف احتجاج،جھوٹا کیس کا الزام

55

شہدادپور (نمائندہ جسارت) جٹیا گوٹھ سے تعلق رکھنے والے افراد نواز شریف، عبدالرحمان راجپوت، رضوان، آصف علی اور محمد رمضان ملک نے سود خور کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جٹیا گوٹھ میں رہائش پذیر شاہد راجپوت جو سود پر رقم دیتا ہے، نے ہماری زندگی اجیرن بنا دی، ہم نے مجبوری کے تحت چند ہزار روپے کی رقم اُدھار لی، پھر اس کا سود 3 سال سے لاکھوں روپے کی صورت میں مسلسل ادا کر رہے ہیں۔ شاہد راجپوت نے گزشتہ روز ہمارے اوپر جھوٹا ڈراما رچا کر این سی داخل کروائی جو جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی معزز سیاسی شخصیات کے پاس فیصلے بھی ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود رقم ادا کرنے کے بعد دوبارہ اپنے فوجی بھائی کے ذریعے ہمیں ہمارے بچوں سمیت لاپتا کروانے کی دھمکیاں دیتا اور مزید رقم کا تقاضا کر رہا ہے، یہ شخص ہمارے بلینک چیک بھر کر جھوٹے کیس کرتا ہے، اب ہم تنگ آچکے ہیں، اس نے ہمیں ذہنی مریض بنا دیا۔ انہوں نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی سانگھڑ سے اپیل کی کہ سود خور شاہد راجپوت سے ہماری جان چھڑائی جائے اور اس سودخور کی داخل ہونے والی 22 اے کو عدالت مسترد کرتے ہوئے عبدالرحمان راجپوت کو زندگی گزارنے کی اجازت دے جو حالات سے تنگ آکر ذہنی مریض بن چکا ہے۔