انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ : ہارس خان میڈی کیم مین آف دی میچ قرار

142
عبد الرحمن زون 4 وایٹس کے ہارس خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیے رہے ہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ اف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون 4 وایٹس نے زون ایک گر ین کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں زون ایک گر ین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سید ا تت حسین نے 17 رنز بنائے۔ لیفٹ ارم لیگ اسپنر ہارس خان نے 28 رنز دیکر 3 جبکہ رایٹ ار لیگ اسپنر نفرس بن اشفاق نے 8 اور میڈیم پیسر عبداللہ سر فراز نے 10 رنز دیکر 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں زون 4 وایٹس نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ 81 رنز بنا لئے۔ فخر سیا لوی نے 9 چو کوں کی مدد سے 40 اور معسو د علی نے 8 چو کوں کی مدد سے 39 رنز بنائے اور دونوں آئوٹ نہیں ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر عبدل الرحمن نے زون 4 وایٹس کے ہارس خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔