سمبڑیال ، یونٹی گروپ کے کامیاب امیدواروں اعلان

104

سیالکوٹ (کامرس ڈیسک ) سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کی نجی مارکی میں یونٹی گروپ آف پاکستان لاجسٹک انڈسٹری کی جانب سے ائیر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے الیکشن میں یونٹی گروپ کے کامیاب امیدواروں، ووٹرز اور سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ممتاز صعنت کار گروپ لیڈر اتحاد فاؤنڈرز گروپ ریاض الدین شیخ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق، چئیرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔