پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں دوسرے روز ٹریننگ سیشن

51

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں دوسرے روز ٹریننگ سیشن۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے دبئی میں موجود ہے۔