کراچی (کامرس رپورٹر)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اکتوبرمیں ملک میں 1.19ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 18فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 1.26ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر17فیصد نموہوئی، ستمبرمیں ملک میں 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 2.52ملین ٹن پٹرول کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2.43ملین ٹن کے مقابلے میں 4فیصدزیادہ ہے، مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 2.10ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2ملین ٹن کے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے۔