ایمسٹرڈیم (اسپورٹس ڈیسک)نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں پولیس نے عوامی مظاہروں پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کے درجنوں شرکا کو گرفتار کر لیا ۔اتوار کو ایمسٹردم کے ڈیم اسکوائر میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک سینکڑوں افراد نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور نیدر لینڈز کی حکومت کی طرف سے دارالحکومت میں مظاہروں پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں غزہ میں اسرائیل کے اقدامات اور مکابی کے حامیوں کے اقدامات پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ پیرس پولیس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ 14نومبر کو نیشنز لیگ کے میچ کیلئے دارالحکومت میں 4 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔