چاڈ: بوکو حرام سے جھڑپوں میں 15 فوجی ہلاک

151
چاڈ کے صدر مہمت دیبی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی آخری رسومات میں شریک ہیں

انجامینا (انٹرنیشنل ڈیسک) چاڈ میں بوکو حرام کے حملے اور جھڑپوں میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوجی ترجمان جنرل اسحاق اشیخ نے بتایا کہ بوکو حرام نے حملہ کیا ،جس کے بعد فوج اور تنظیم کے شرپسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اشیخ نے کہا کہ حملے اور جھڑپ میں ابتدائی تخمینے کے مطابق 15 فوجی ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے دارالحکومت انجامینا منتقل کیا گیا ہے جبکہ بوکو حرام کے 96 شرپسند کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بوکو حرام کے خلاف اکتوبر کے آخر میں حسکانیت آپریشن شروع کیا گیا تھا،جس کے بعد سے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے چاڈ سمیت افریقا کے دیگر ممالک میں بھی اپنے قدم مضبوط کررکھے ہیں اور آئے روز وہاں کے شہریوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔