جاپانی بحریہ کے جہاز میں دھماکا‘ ایک شخص لاپتا

96

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جنوب مغربی حصے میں بحریہ کے جہاز میں آگ لگنے کے نتیجے میں عملے کا ایک فرد لاپتا اور ایک زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ فوکوکا صوبے کے موناکاتا شہر کے ساحل کے قریب اوکوشیما نامی ماین سوئپر جہاز میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے وقت دونوں افراد انجن روم میں موجود تھے۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔