بر طانوی یونیورسٹیوں میں فیس بڑھانے کا فیصلہ ، طلبہ پریشان

93

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے یونیورسٹیوں کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیوشن فیس اپریل 2025 ء سے مہنگائی کے حساب سے بڑھے گی اور 285 پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 9ہزار 535 پاؤنڈ ہو جائے گی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ ٹیوشن فیسیں 2017 ء سے زیادہ سے زیادہ 9ہزار 250 پاؤنڈ پر منجمد تھیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف لیڈز کے طلبہ کا کہنا ہے کہ ٹیوشن فیس کے اضافے سے غریب طلبہ شدید متاثر ہوں گے۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے بھی ٹیوشن فیس میں اضافے کو بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔