آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاکیس 16نومبرتک ملتوی

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میںشرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس عدالت نے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں عدالتی حکم کے باوجود نیب کے تفتیشی افسر رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہا ،عدالت نے نیب کو اثاثوں کے تخمینہ لگانے کا حکم دیا تھا،عدالت کا نیب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے عدالت کو کیا سمجھ رکھا ہے، نیب کے یہ تاخیری حربے اور چالاکی سب سمجھتے ہیں، آپ کو تین دن کا وقت دیا تھا کیوں رپورٹ جمع نہیں کرائی، اگر آج بھی رپورٹ جمع نہیں کرائی تو چیئرمین نیب کو لکھیں گے، ہمیں پتہ ہے عدالت کے باہر آپ نیب والے کمینٹس دیتے ہیں۔