لاہور:سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے پارٹی سے علیحدگی کی خبروں پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے پھیلی خبروں سے متعلق خواجہ سعد رفیق نے اپنا مؤقف بتا دیا۔ سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفا دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔سعد رفیق نے وضاحت کی کہ انہوں نے مسلم لیگ کو نہیں چھوڑا ہے۔