اسرائیلی فوج کو اہل کاروں کی کمی کا سامنا،فوجی بھاگنے لگے

162

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کو افرادی قوت میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کے فوجی میدان سے بھاگنے لگے ہیں۔

مقامی میڈیا  کے مطابق اسرائیل کی فوج (آئی ڈی ایف) کو اہل کاروں کی  کمی پیش آ رہی ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کافی عرصے سے جنگ میں مصروف اہل کار اب لڑائی کو غزہ سے لبنان تک پھیلتے ہوئے مزید اس کا حصہ بننے سے کترانے لگے ہیں اور میدان سے فرار ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریزرو فوجیوں میں تقریباً 15 تا 25 فی صد تک کمی آ چکی ہے۔ اس حوالے سے خود اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اہل کاروں کی کمی کے سبب آئی ڈی ایف کے آپریشنل معاملات شدید متاثر ہونے لگے ہیں۔