بورڈ نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں، بھارتی کپتان

179

نئی دہلی: چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی غیر یقینی شرکت کے حوالے سے کپتان روہت شرما کا بیان بھی آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان جائے گی جس پر روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز نے کرنا ہے، ہمارے ہاتھ میں تو ہے نہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ ہمیں تو بورڈ جہاں بھیجتا ہے ہم کھیلنے کیلئے پہنچ جاتے ہیں، اگر بورڈ نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔