ڈینگی کے وار جاری: پنجاب بھر میں مزید 79 کیسز رپورٹ

153
Punjab province

لاہور: ڈینگی وائرس کے کیسز میں آئے روز تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 79کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت  محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ   راولپنڈی سے 65، چکوال سے 4 اور سیالکوٹ سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور، اٹک، فیصل آباد اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہوئی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب عوام کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صرف دعوے ہی کررہی ہے، ڈینگی کے کیسز میں آئے روز اضافہ ہورہاہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی خصوصی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جبکہ اسموگ کی صورتحال پر بھی قابو پانے میں پنجاب حکومت ناکام نظر آرہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو آلودہ ماحول میں چھوڑ کر بیرون ملک سیر سپاٹے کو گئیں ہوئی ہیں۔