لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اس تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور منیجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیلڈنگ، بولنگ اور بلے بازی اعلیٰ ترین تھی محنت اور عزم سے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں۔