پہلی مرتبہ پاکستان کے تیز بولروں نے آسڑیلیا کے تمام10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

177

ایڈیلیڈ اوول میںکھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے آسڑیلیا کو9 وکٹوں سے جیت دلائی۔ پاکستان کو یہ بڑی ٖفتح اسکے تیز بولروں نے دلائی جو تمام10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلا موقع تھا جب آسڑیلیا کے خلاف پاکستانی تیز بولروں نے تمام10 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس سے پہلے 3مرتبہ پاکستان کے تیز بولروں نے آسڑیلیا کے 9کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

آسڑیلیا کی اننگ میں سب سے اچھی بولنگ کا مظاہرہ حارث رئوف نے کیا جو 8 اوورمیں29 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ شاہین شاہ آٖفریدی نے 8 اوور میں 26 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ نسیم شاہ 10اوور میں 65 رنز دیکر ایک اور محمد حسنین نے 6اوور میں 27 رنز دیکر ایک وکٹ لی۔5ویں بولر صائم ایوب نے آف بریک بولنگ کی اور 3 اوور میں 14 رنز دیکر کوئی وکٹ نہیں لی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیالکوٹ میں6 نومبر1990 میں ہوئے میچ میں پاکستانی تیز بولروں نے پہلی مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تمام10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے تمام کھلاڑی اس اننگ میں25 اوور میں118 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ پاکستان نے اس اننگ میں 4 تیز بولروں سے بولنگ کرائی تھی۔ وقار یونس نے6 اوور میں16 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھاجبکہ منظور الہی7 اوور میں36 رنز دیکر 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔ اعجاز احمد نے 7 اوورمیں31 رنز یکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جبکہ چوتھے بولرزاکر خان 5اوور میں26 رنز دیکر کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کی تھی اور مقررہ 40 اوور میں اس نے2 وکٹوں کے نقصان پر223 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے اس میچ میں105 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔

پاکستان سے باہر پہلی مرتبہ پاکستان کے تیز بولروں نے تمام10 کھلاڑیوں کوویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں 15 فروری2002کو ہوئے میچ میں کیا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی34.4 اوور میں181 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔پاکستان نے 6 بولروں سے بولنگ کرائی تھی جس میں 4 تیز بولر تھے۔ محمد سمیع ان میں سے سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔انہوں نے7.4 اوور میں44 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ وقار یونس نے 7 اوور میں40 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جبکہ شعیب اختر 7 اوور میں 49 رنز دیکر 2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔ عبدالززاق نے 7 ہی اوور کرائے تھے اور 18 رنز دیکر2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شاہد آفریدی نے لیگ اسپین کے 3اوور میں 13رنز اور شعیب ملک نے آٖ ف ا سپن کے 3 اوور میں9 رنز دیئے تھے۔ پاکستان نے اس میچ میں 51 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے49 اوور میں232 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے 7 کھلاڑیوں کو تیز بولروں نے آئوٹ کیا تھا جبکہ 3وکٹیں اسپنرز کے حصے میں آئی تھیں۔

انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں19 ستمبر2004 کو، جنوبی افریقاکے خلاف آکلینڈ میں7 مارچ2015کو، سری لنکا کے خلاف کارڈیف میں 12 جون2017 کو اوربھارت کے خلاف پالے کیلے میں2 ستمبر2023 کوبھی پاکستان نے تیز بولر تمام 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔