پاکستان کی آسڑیلیا کے خلاف گیندوں کے حساب سے سب سے بڑی فتح

158

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے آسڑیلیا کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جو اسکی آسڑیلیا کے خلاف مشترکہ طور پر سب بڑی کامیابی تھی۔ پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو درست ثابت ہوئی۔ میزبان آسٹریلین ٹیم35 اوور میں163 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان نے 26.3اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر169 رنزبنائے اور9 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

بابر اعظم نے چھکا لگاکر پاکستان کو بقایا141 گیندیں پھینکنے سے پہلے جیت دلائی جو اس کی گیندوں کے اعتبار سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑی کامیابی ہے۔پاکستاان کی یہ جیت آسڑیلیا میں 4 سال بعد پہلی جیت بھی ہے۔ آسڑیلیا نے پاکستان میں آخری جیت ملبورن میں 15 جنوری 2017 کو حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ٹاس جیت کر آسڑیلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے48.2 اوور میں220 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے47.4 اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بناکر میچ6 وکٹوں سے جیتا تھا۔پاکستان نے اس سے پہلے آسڑیلیا کے خلاف 2 مرتبہ9 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس نے آسڑیلیا کے خلاف9 وکٹوں سے پہلی جیت راولپنڈی میں22 اکتوبر1994 کو ہوئے میچ میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میںٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں6وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے39 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر251 رنز بناکر66 گیندیںرہتے ہوئے9 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔لاہور میں2 اپریل 2022 کو ہوئے میچ میں پاکستان نے آسڑیلیا کو9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا سے بلے بازی کرائی تھی۔

مہمان آسڑیلین ٹیم 41.5 اوور میں210 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ پاکستان نے37.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 214 رنز بناکر73 گیندیں قبل9 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی گیندوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت241 گیندیں رہتے حاصل کی گئی ہے۔ بلاوایو میں18 جولائی2018 کو پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا تھا۔ اس میچ میں زمبابوے کے تمام کھلاڑی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 25.1 اوور میں67 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ پاکستان نے9.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر69 رنز بناکر میچ241 گیندیںقبل 9 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس سے پہلے آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی گیندوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت73 گیندیں پہلے 9 وکٹوں سے لاہور میں2 اپریل 2022 کو حاصل کی گئی تھی۔ س میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا سے بلے بازی کرائی تھی۔ آسڑیلین ٹیم 41.5 اوور میں210 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان نے37.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 214 رنز بناکر73 گیندیں قبل 9 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان کی یہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں یہ دوسری کامیابی تھی۔ اس سے پہلے پاکستان نے15 دسمبر1996کو ہوئے میچ میں آسٹریلیا کو اس میدان پر12 رنز سے ہرایا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے49.5 اوور میںجو رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی ٹیم47.5 اوور میں211 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی۔
OOO