کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کے لئے یہ ہفتہ قابل دید رہا

156

کراچی (سید وزیر علی قادری) آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر دوسرے ون ڈے میں چت کرنے والی ٹیم نے صرف یہ ہی کارنامہ انجام نہیں دیا بلکہ اس نے ایڈلیڈ اوول میں 28سال بعد فتح حاصل کرکے قوم کو خوبصورت تحفہ دیا۔ ایسے موقع پر جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے والا ہے اس جیت کو کرکٹ کے پنڈت بہت اہمیت دے رہے ہیں۔ گو کہ 3میچوں کی سیریز میں پاکستان نے ایک، ایک سے برابری کرلی ہے تاہم آج تیسرا اور آخری ون ڈے میں گرین شرٹس کی فتح بہت ضروری ہے ۔
اس سے ہٹ کر فیصل فیچرز کے سید پرویز قیصر نے کچھ اہم ریکارڈ پر شماریاتی رپورٹ بھیجی ہے جو قارئین کی دلچسپی کے لئے نذر ہے۔