لاہور میں اسموگ کی شدت سے بیماریوں میں مسلسل اضافہ

179

صوبے پنجاب کا مرکزی شہر لاہور میں اسموگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث شہر کے لوگ مسلسل مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق لاہورشہر کے صرف گلاب دیوی اسپتال میں ناک، کان، گلے، آنکھ اور سینے کے مریضوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کا مرکزی شہر لاہور گزشتہ کئی روزسے اسموگ کی خطرناک لپیٹ میں ہے، جہاںانسان کے حساس اعضا ناک، کان، گلے سمیت آنکھوں اور چیسٹ کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق گلاب دیوی اسپتال میں تو مریضوں کی لائنیں لگ گئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ایم ایس گلاب دیوی اسپتال کے ڈاکٹر حامد حسن کا کہنا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں اسموگ سے 14 ہزار مریض اسپتال آئے تھے جبکہ امسال یہ تعداد بڑھ کر30 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہاسموگ کے دوران بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ زری سی لاپرواہی بھی انسانی صحت کے لیے نقصاندہ ہے، لہٰذااس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی سے گریز کرنا چاہیے اور ماسک ضرور پہننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک شہرسے اسموگ کی فضا ختم نہیں ہوتی مریضوں کی تعداد میں یوں ہی مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔