سعودی عرب: ٹریفک قوانین پر عمل سے حادثات اور اموات میں 50 فیصد کمی

89

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ٹریفک قوانین پر عمل یقینی بنانے سے حادثات اور اموات میں 50 فیصد کمی ہوگئی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ اور اس کے سکیورٹی سیکٹرز نے ٹریفک سیفٹی کو بہتربنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں سڑکوں پر نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئی بلکہ حادثات میں اموات کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ کے زیر نگرانی کام کرنے والے ادارے کی جانب سے 1100 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں پر حفاظتی انتظام کے عملے اور جدید ترین سیفٹی گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔