کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ: بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا

128

راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ ہلاک ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق شاہد لُنڈ کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔ اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ پولیس اہل کاروں کے قتل کے علاوہ اغوا، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

دریں اثنا پنجاب پولیس نے بھی اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ کے مقابلے میں مارے جانے پر بیان جاری کردیا ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے اشتہاری ڈاکو کا کریمنل ریکارڈ بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ پولیس نے شاہد لُنڈ کی مقابلے میں ہلاکت کو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی کمر توڑنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان اور راجن پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اشتہاری ڈاکو کو ہلاک کیا ہے۔