تحریک انصاف کا صوابی جرگہ: پولیس کی بھاری نفری راولپنڈی طلب

65

راولپنڈی:پی ٹی آئی کی جانب سے صوابی میں جرگہ سے قبل پولیس کی بھاری نفری راولپنڈی طلب کرلی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت تحریک انصاف کے صوابی گرینڈ جرگے اور جلسے کے حوالے سے سرگرمیوں پر خود بھی متحرک ہو گئی، اس سلسلے میں راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کےلیے چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سی پی او لاہور نے 4 اضلاع کے ڈی پی اوز اور پنجاب کانسٹیبلری کے علاوہ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی بھاری نفری کو آر پی او راولپنڈی کے حوالے کردیا ہے۔  اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا ڈی پی اٹک، چکوال، منڈی بہا الدین، گجرات کو بھی نفری کے ساتھ فوری طور پر راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسی طرح پنجاب کانسٹیبلری کی 500، اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کی 200 نفری کو بھی راولپنڈی اور اٹک رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔