شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر

186
poisonous food at a wedding ceremony

نوشہرہ: شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 17 بتائی جا رہی ہے، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے 10 افراد کو ہسپتال منتقل کیا، 7 افراد کو مقامی لوگوں نے پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ہسپتال داخل ہونے والے افراد کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے، متاثرہ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ افراد نے زہریلا کھانا کھایا ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔