پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، اقوام متحدہ میں 4 قراردادیں منظور

225
resolutions were passed in the United Nations

اسلام آباد:  اقوام متحدہ میں پاکستان کو ایک اور کامیابی مل گئی، یو این کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی چار قراردادیں منظورکرلیں۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرارداد کو منظورکرلیا۔

اسی طرح پاکستان کی علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں پر قابو پانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی جبکہ غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی کے خلاف موثر بین الاقوامی اقدامات کی تکمیل کی قرارداد کو بھی منظور کر لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام قرار داد کو پاکستان نے پیش کیا جنہیں من وعن منظور کیا گیا۔