ٹرمپ امریکی الیکشن میں اپنی 95 فی صد کامیابی کے دعویدار

142

واشنگٹن:امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے مقابل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بار  اپنی 95 فیصد کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے تمام ریاستوں میں پولنگ شروع ہو چکی ہے  اور اس موقع پرڈونلڈ ٹرمپ  نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں الیکشن میں 95 فی صد کامیابی  کا امکان ہے۔

مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلک صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے میرے 95 فیصد کامیابی کے امکانات ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب ووٹ دیں تو یہ کامیابی ممکن ہے اور اگر میں الیکشن جیت گیا تو امریکا کو تاریخی بلندیوں تک پہنچاؤں گا۔

ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں توانائی کے شعبے کو تیز رفتاری کے ساتھ ترقی دے کر امریکا سے افراط زر ختم کروں گا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ امریکا میں آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو بحال کردوں گا۔